قومی خبریں

کوویکسین ’کورونا انفیکشن‘ کے خلاف مجموعی طور پر 77.8 فیصد افادیت کی حامل، بھارت بائیو ٹیک کا دعویٰ

بھارت بائیوٹیک کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس کا ٹیکہ انفیکشن کی علامات کے خلاف بہ حیثیت مجموعی 77.8 فیصد افادیت کا حامل ہے۔

کو ویکسین، تصویر آئی اے این ایس
کو ویکسین، تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: حیدرآباد کی دوا ساز کمپنی بھارت بائیوٹیک نے ہفتہ کو کوویکسن کے انسانوں پر تیسرے مرحلہ کے تجربہ کی افادیت کے تجزیاتی ڈاٹا کا اعلان کیا ہے۔ میڈرکزپر حتمی تیسرے مرحلہ کے پری پرنٹ ڈاٹا کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس کا ٹیکہ انفیکشن کی علامات کے خلاف بہ حیثیت مجموعی 77.8 فیصد افادیت کا حامل ہے۔

Published: undefined

بھارت بائیوٹیک کمپنی نے کہا کہ ”افادیت کے تجزیہ میں پتہ چلا ہے کہ کوویکسن، کووڈ- 19 کی علامات کے خلاف 77.8 فیصد مؤثر ہے۔ یہ تجزیہ 130 مثبت معاملات پر کیا گیا“۔ کمپنی نے کہا کہ کوویکسن کے انسانوں پر تیسرے مرحلہ کا تجربہ دوسرے ڈوز کے دو ہفتوں کے بعد کیا گیا۔ کوویکسن، ڈاٹا سیفٹی مانٹرنگ بورڈ کا حامل ہے جس نے اس ٹیکہ کے تعلق سے کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے۔ کوویکسن کے بحیثیت مجموعی منفی اثرات، کووڈ کے دیگر ٹیکوں سے کافی کم ہیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر کرشنا ایلا صدر نشین و منیجنگ ڈائریکٹر بھارت بائیوٹیک نے کہا کہ ”ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہندوستان سے اختراعات عالمی آبادی کے تحفظ کے لئے دستیاب ہے۔“ کوویکسن کو بطور خاص ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ عالمی تقسیم سلسلہ کی ضروریات کی تکمیل کی جاسکے۔ پروفیسر بلرام بھارگو سکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ہیلت ریسرچ و ڈائرکٹر جنرل انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ آئی سی ایم آر اور بی بی آئی ایل کی جانب سے تیار کردہ کوویکسن نے ہندوستان میں 77.8 فیصد افادیت کا انسانوں پر تیسرے مرحلہ کے تجربہ میں اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

آئی سی ایم آر اور بی بی آئی ایل میں ہمارے سائنسدانوں نے بے تکان کام کیا ہے تاکہ اعلی بین الاقوامی معیارات کی حقیقی مؤثر ٹیکہ کی فراہمی کا کام کیا جاسکے۔ کوویکسن سے نہ صرف ہندوستانی شہریوں کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے موذی سارس۔ سی او وی۔2 وائرس کے خلاف عالمی سطح پر آبادی کا تحفظ کیا جاسکے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined