قومی خبریں

جاسوسی کیس میں اسرو سائنسداں کے خلاف سی بی آئی جانچ کا حکم صادر

سپریم کورٹ نے فرضی جاسوسی کیس میں مسٹر نارائنن کو پھنسانے والے افسران کے خلاف بھی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی ایجنسی کو تین مہینے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی
سپریم کورٹ، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ہندوستانی خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسرو) کے سائنسدان نمبی نارائن پر 1994 میں لگائے گئے جاسوسی الزامات اور اس کے بعد ان کی ہراسانی کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جسٹس اے ایم خانویلکر کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے جسٹس ڈی کے جین کمیٹی کی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہوئے سی بی آئی کو اس معاملے کی مزید تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے فرضی جاسوسی کیس میں مسٹر نارائنن کو پھنسانے والے افسران کے خلاف بھی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی ایجنسی کو تین مہینے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے جسٹس ڈی کے جین کمیٹی کی رپورٹ کو ابتدائی تفتیش سمجھتے ہوئے مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بنچ نے سی بی آئی کو یہ رپورٹ عام نہ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اس معاملے میں مالدیپ کی دو خواتین اور ہندوستان کے دو سائنس دانوں پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ خفیہ دستاویزات بیرون ملک بھجوا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined