
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے برخاست شدہ رکن اسمبلی کلدیپ سینگر پر اناؤ عصمت دری معاملے میں دہلی کی تیس ہزاری عدالت 16 دسمبر کو اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ سینگر کے خلاف 2017 میں اترپردیش کے اناؤ میں ایک لڑکی کو اغوا کر کے اس کی عصمت دری کرنے کے الزام لگے ہیں ۔ اس معاملے میں عدالت میں سماعت منگل کے روز مکمل ہو چکی ہے اور 16 دسمبر کو عدالت اس پر اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے ۔
Published: undefined
ضلع جج دھرمیش شرما نے کہا کہ وہ معاملے میں اپنا فیصلہ 16 دسمبر کو سنا ئیں گے ۔ سی بی آئی نے معاملے میں اپنی دلائل پیر کو مکمل کر لی تھیں اور مدعا علیہان کے گواہوں کے بیانات بند کمرے میں ریکارڈ کرنے کا عمل دو دسمبر کو مکمل کر لیا گیا تھا۔
Published: undefined
سینگر کے ساتھ ہی اس معاملے کے ایک دیگر ملزم ششی سنگھ کے بارے میں بھی عدالت اسی دن فیصلہ سنائے گی ۔ ششی پر الزام ہے کہ وہ متاثرہ کو رکن اسمبلی کے پاس لے کر گیا تھا ۔ متاثرہ نے الزام عائد کیا تھا کہ وہاں سینگر نے اس کا جنسی استحصال کیا ۔ واضح رہے ہے کہ اس معاملے میں کل پانچ ایف آئی آر درج ہیں جن پر کورٹ 16 دسمبر کو فیصلہ سنا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ چار دیگر معاملات پر ابھی سماعت چل رہی ہے ۔ سینگر پر عائد الزامات کے بعد بی جے پی نے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined