قومی خبریں

یو پی: مرادآباد میں ’کورونا ٹیسٹ‘ کےلیے پہنچی میڈیکل ٹیم پر حملہ، کئی زخمی

مرادآباد میں کورونا ٹیسٹ کے لیے پہنچی میڈیکل ٹیم پر حملہ کی خبر ہے۔ علاقے کے لوگوں نے 108 میڈیکل ایمبولنس پر پتھراؤ کیا جس میں ایمبولنس اہلکار کےساتھ ساتھ ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف بھی زخمی ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے مرادآباد میں کورونا وائرس کے ایک مشتبہ مریض کو لینے پہنچی میڈیکل ٹیم اور پولس پر کچھ لوگوں نے پتھراؤ کر دیا۔ خبر رساں ادارہ اے این آئی کے رپورٹر کو ایمبولنس کے ڈرائیور نے بدھ کو بتایا کہ "جب ہماری ٹیم مریض کے ساتھ ایمبولنس میں بیٹھی، تبھی وہاں بھیڑ اکٹھا ہو گئی اور پتھر بازی شروع کر دی۔ کچھ ڈاکٹر اب بھی وہی ہیں۔ پتھر بازی میں ہم زخمی ہوئے ہیں۔"

Published: 15 Apr 2020, 6:40 PM IST

ابھی تک موصولہ اطلاع کے مطابق پتھراؤ کی وجہ سے 108 میڈیکل ایمبولنس اہلکاروں کے ساتھ ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابھی کچھ ڈاکٹر جائے واقعہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ موقع پر کثیر تعداد میں پولس فورس پہنچ گئی ہے اور بھیڑ کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: 15 Apr 2020, 6:40 PM IST

واضح رہے کہ اتر پردیش ہندوستان کی ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں کورونا انفیکشن تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ بدھ کو خبر لکھے جانے تک ریاست میں کورونا کے 45 نئے معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس میں 31 معاملے تنہا لکھنؤ سے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ آگرہ میں 13 اور سیتاپور ضلع میں ایک شخص کو کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے اور پرانے معاملے ملا کر ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 705 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: 15 Apr 2020, 6:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Apr 2020, 6:40 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس