قومی خبریں

دون اسکول اور آئی آئی ٹی روڑکی میں بھی کورونا کا قہر

دہرادون کے عالمی شہرت یافتہ دون اسکول اور ضلع ہریدوار کے روڑکی میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) میں طلبہ اور اساتذہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے اس تاثر کو مزید تقویت ملی ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

دہرادون / روڑکی: اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر پہلے کے مقابلے میں زیادہ بھیانک ثابت ہو رہی ہے۔ دہرادون کے عالمی شہرت یافتہ دون اسکول اور ضلع ہریدوار کے روڑکی میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) میں طلبہ اور اساتذہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے اس تاثر کو مزید تقویت ملی ہے۔

Published: undefined

منگل کے روز ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 791 افراد میں سے دون اسکول کے کل 12 طلبہ اور اساتذہ متاثر پائے گئے ہیں۔ دہرادون کے ضلع افسر آشیش سریواستو نے بتایا کہ اسکول کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔

Published: undefined

نیز اسکول انتظامیہ بھی تمام ضروری اقدامات اور ہدایات پر عمل آوری کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول نے اپنے تمام طلبہ، اساتذہ اور عملہ کے لئے ریزیڈنٹ ڈاکٹر کی نگرانی میں ایکشن پلان تیار کیا تھا تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Published: undefined

سریواستو نے بتایا کہ تمام ملازمین اور طلبہ کے لئے لازمی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ٹیسٹ میں مثبت پائے جانے والے افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ نیز ان کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کا بھی سراغ لگانا شروع کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ، روڑکی میں واقع آئی آئی ٹی میں کورونا وائرس سے متاثرہ طلبہ کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ نے طلبہ کے گھر سے واپس لوٹنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہاں چار ہاسٹل سیل کر دیئے گئے ہیں۔ ابھی تک 72 اساتذہ اور طلبہ کے وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined