قومی خبریں

کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38079 نئے معاملے، 560 مریض فوت

جمعہ کو 42 لاکھ 12 ہزار 557 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 96 لاکھ 95 ہزار 879 افراد کا ویکسینیشن کیا جا چکا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRS

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38079 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جبکہ اس انفیکشن سے بازیاب ہونے والے افراد کی زیادہ تعداد بڑھ کر 97.31 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کو 42 لاکھ 12 ہزار 557 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 96 لاکھ 95 ہزار 879 افراد کا ویکسینیشن کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38079 نئے کیسز درج ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار 908 ہوگئی ہے۔ اس دوران 43 ہزار 916 مریض اس وبا کو شکست دے چکے جس کے بعد بازیاب افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ دو لاکھ 27 ہزار 792 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 6397 گھٹ کر چار لاکھ 24 ہزار 25 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 560 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 13 ہزار 91 ہوگئی۔

Published: undefined

ملک میں فعال کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.36 فیصد، بازیابی کی شرح 97.31 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات میں 5858 گھٹ کر104647 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 13452 مریضوں کی بازیابی کے بعد کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5965644 ہوگئی ہے، جبکہ 167 مریضوں کی موت ہوجانے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 126727 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس