قومی خبریں

حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی: ہندوستانی عازمین حج نے راحت کی سانس لی لیکن تذبذب برقرار

سعودی حکومت میں وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے عازمین حج کو حج 2021 کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل کورونا کا ٹیکہ لگانا لازمی ہوگا

تصویر بشکریہ ڈان نیوز
تصویر بشکریہ ڈان نیوز 

ممبئی: سعودی حکومت کی وزارتِ صحت کے اعلان کے بعد ہندوستانی عازمین حج کو فیاضہ حج کے متعلق دلاسا ضرور ملاہے اس کے باوجو ہندوستانی عازمین حج تذتذب کا شکر نظر آرہے ہیں سعودی حکومت میں وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے عازمین حج کو حج 2021 کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل کورونا کا ٹیکہ لگانا لازمی ہوگا۔ لیکن اس سال فریضہ ء حج کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین لگانا شرط ہوگا۔ سعودی وزارت صحت میڈیا میں واضح کیا کہ عازمین کو اس بات کی ثبوت پیش کرنا ہوگا کہ آیا انہوں نے کورونا کے تدارک کیلئے ویکسین لگائی ہے۔ سعودی عرب وزارت صحت نے وضاحت کی کہ مکہ میں داخلے سے تمام عازمین حج کیلئے ویکسین لینا نہایت ضروری ہوگا۔ سعودی وزیر صحت توفیق الربیعه کے اس بیان پر یندوستانی عازمین حج نے اطمنان کی سانس ضرور لی ہے لیکن اس کے ساتھ عازمین حج تذتذب کا شکار ہیں ۔ سعودی حکومت نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہیکہ وہ اس سال عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائیگی دینے جارہی ہے یا نہیں ۔ صرف ویکسینیشن کے متعلق بیان دیا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور حکو مت ہند کے ذرائع کے مطابق اقلیتی امور کی سعودی عرب کے وزیرصحت توفیق الربیعہ کے بیان پر مطمئن نہیں ہیں۔ وزارت اقلیتی امور حکومت ہند کا ماننا ہیکہ جب تک حکومتِ ہند اور سعودی عربیہ کے مابین حج ایگریمنٹ برائے 2021 نہیں ہوجاتا تب تک حج کے متعلق کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

Published: undefined

مرکزی حج کمیٹی کا بھی ماننا ہیکہ سعودی وزارت صحت کے بیان پر تکیہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حج کیلئے دونوں حکومتوں کے درمیان باہمی معائدہ نہایت ضروری ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں ابھی تک لاک ڈاؤن جارہی ہے جو 17 مئی تک چلنے کی امید ہے ۔ اگر سعودی حکومت قبل از وقت لاک ڈاؤن ختم کرتی ہے تو ہندوستان سے عازمین حج کی روانگی کی تیاریاں کم دشوار کن ہوگی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے فریضہ حج کی ادائیگی بھی حج نہایت محدود ہوگئی تھی لیکن اس سال حالات ٹھیک نہ رہے تو بڑی تعداد میں عازمین حج کی روانگی ناممکن ہے۔

Published: undefined

تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے مرکزی حج کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ابوبکر نے کہاکہ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے ویکسینیشن کے بیان کا خیر مقدم ہے لیکن سعودی حکومت کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس سال حج پر جانے والے عازمین راحت کی سانس لیں ۔ ہم خود تمل ناڈو میں عازمین حج کو ویکسینیشن کے متلعق بیداری پھیلانے کا کام کرینگے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined