قومی خبریں

نوئیڈا-غازی آباد میں انتظامیہ تک پہنچا کورونا، اے ڈی ایم اور ایس ڈی ایم داخل اسپتال

اتر پردیش میں غازی آباد ضلع کے اے ڈی ایم شیلندر سنگھ اور ان کی بیوی گنجا سنگھ، جو کہ گریٹر نوئیڈا واقع زیور کی ایس ڈی ایم ہیں، میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

دہلی سے ملحق اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں کورونا وائرس انفیکشن لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ حالات یہ ہیں کہ اب انفیکشن اعلیٰ انتظامی سطح پر پہنچتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ زیور ایس ڈی ایم گنجا سنگھ اور ان کے شوہر غازی آباد اے ڈی ایم شیلندر سنگھ کورونا انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ دونوں کو غازی آباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کے رابطہ میں آنے والے سبھی لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے تاکہ انھیں کوارنٹائن کیا جا سکے۔

Published: undefined

گوتم بدھ نگر کے ضلع انفارمیشن افسر راکیش چوہان نے اس سلسلے میں بتایا کہ "زیور تحصیل کی ایس ڈی ایم گنجا سنگھ کورونا کی زد میں پائی گئی ہیں۔ ان کے شوہر شیلندر سنگھ جو اے ڈی ایم غازی آباد ہیں، اس سے پہلے کورونا انفیکشن میں مبتلا پائے گئے تھے۔ بعد میں ان کی رپورٹ نگیٹو آنے پر اسپتال سے ان کو چھٹی دے دی گئی تھی۔ لیکن اسی درمیان وہ پھر سے انفیکشن کی زد میں آ گئے ہیں اور انہی کے رابطے میں آنے سے ان کی بیوی بھی پازیٹو ہو گئی ہیں۔" فی الحال دونوں شوہر-بیوی کو غازی آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور دونوں کا علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

دراصل دہلی سے ملحق اتر پردیش کا گوتم بدھ نگر اور غازی آباد ضلع میں کورونا انفیکشن لگاتار تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ انفیکشن اب کورونا واریرس تک پہنچنے لگا ہے۔ اس سے 2 دن قبل ہی ضلع میں ایک پولس اہلکار کی کورونا انفیکشن سے موت ہوئی ہے۔ کئی پولس اہلکار انفیکشن کا شکار ہو چکے ہیں۔ بہر حال، گنجا سنگھ کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد زیور تحصیل کو بند کرتے ہوئے سینیٹائز کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined