قومی خبریں

کورونا انفیکشن: ہندوستان میں مریضوں کی تعداد 4.5 لاکھ کی طرف گامزن

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 14933 نئے معاملے سامنے آئے اور 312 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ ہندوستان میں اب کورونا انفیکشن سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14011 ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا انفیکشن کا مسئلہ لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ حالات بہت خراب ہیں اور مریضوں کی تعداد 4.5 لاکھ کی طرف تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ حکومت کے ذریعہ جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14933 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ 4.40 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ تاہم اس دوران تقریباً 11 ہزار افراد کی شفایابی سے کچھ راحت ملی ہے۔

Published: undefined

منگل کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ذریعہ جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 440215 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 14933 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ اس وبا سے 312 اموات کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14011 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے صحتمند ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اسی عرصہ میں 10994 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب شفایاب ہونے والوں کی مجموعی 248190 ہوگئی ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 178014 فعال کیسز ہیں۔

Published: undefined

ریاست مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وبا کے مزید 3721 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 135796 ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6283 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 1962 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت مند افراد کی تعداد 67706 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور اب دہلی وبا کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 62655 ہوگئی جبکہ 2909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی عرصہ میں 58 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2233 ہوگئی۔ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملہ میں دہلی مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ دارالحکومت دہلی میں 36602 مریض شفایاب ہوئے ہیں جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب متاثرہ افراد کی تعداد 62087 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 794 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 34112 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے لیکن ہلاک شدگان کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 27825 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1684 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 19909 مریض اس وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 18322 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وائرس کی زد میں آنے سے 569 افراد ہلاک جبکہ 11601 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا عمل زوروں پر ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15232 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 356 افراد ہلاک جبکہ 11910 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

مغربی بنگال میں 14358 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 569 افراد ہلاک اور 11601 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 12078 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور521 افراد اس وبا سے ہلاک جبکہ 9215 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی دو ریاستوں کرناٹک میں 9399 اور آندھرا پردیش میں 9372 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 142 اور 111 ہے۔

Published: undefined

مرکز کے زیر کنٹرول جموں و کشمیرمیں متاثرہ افراد کی تعداد 6088 اور اب تک 85 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ہریانہ میں 169، پنجاب میں 101، بہار میں 55، اتراکھنڈ میں 28، کیرالہ میں 21، اڈیشہ میں 15، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ میں 11-11، آسام میں نو، ہماچل پردیش اور پڈوچیری میں آٹھ آٹھ، چنڈی گڑھ میں چھ اور تری پورہ، لداخ، گوا اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی اس وبا کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined