قومی خبریں

نئی تحقیق میں کورونا انفیکشن والے مریضوں کو تھائرائیڈ ہونے کا اندیشہ

کورونا وائرس کی دوا ابھی تک سامنے نہیں آئی، لیکن اس سے ہونے والی دوسری بیماریوں کے خدشے سے لوگ خوفزدہ ہیں۔ تازہ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کورونا انفیکشن والے مریضوں کو تھائرائیڈ کا بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس سے متاثر ہوئے مریضوں کو ایک سوزن سے متعلق تھائرائیڈ بیماری 'سبسیوٹ تھائرائیڈیٹس' ہو سکتی ہے۔ ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ محققین نے بتایا کہ سبسیوٹ تھائرائیڈیٹس ایک سوزن تھائرائیڈ مرض ہے۔ اس کی خاصیت ہے کہ اس کے سبب گردن میں درد ہوتا ہے اور یہ عام طور پر ایک اوپری ریسپریٹری ٹریکٹ انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔

Published: undefined

دی جرنل آف کلینیکل اینڈوکرینولاجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ایک نئے معاملے کے مطالعے کے مطابق یہ ایک وائرل انفیکشن یا ایک پوسٹ وائرل انفلامیٹری ریکشن کے سبب ہو سکتا ہے اور کئی وائرس ایسے ہیں جو مرض سے جڑے ہوئے ہیں۔ سنگین سانس پر مبنی علامتوں کے ساتھ سارس-کوو-2 (کووڈ-19) ایک وبا کی شکل میں سامنے آیا ہے اور اس میں دیگر اعضا شامل ہو سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد عالمی سطح پر 52 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

Published: undefined

بہر حال، اٹلی کے یونیورسٹی ہاسپیٹل آف پیسا کے محققین فرانسسکو لیٹراف کا کہنا ہے کہ "ہم نے سارس-کوو-2 انفیکشن کے بعد سبسیوٹ تھائرائیڈیٹس کے پہلے معاملے کی اطلاع دی۔ معالجوں کو کووڈ-19 سے متعلق اس اضافی اندیشہ کے بارے میں محتاط کیا جانا چاہیے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined