نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دو عالمی جنگوں سے لرز اٹھنے کے بعد جس طرح دنیا میں امن کی نئی سوچ پیدا ہوئی، اسی طرح کورونا سے سہمی دنیا میں بھی ایک تبدیلی ناگزیر ہے، اس لئے دنیا میں مضبوط موجودگی درج کرانے کے لئے ہندوستان کو کورونا سے ’خود کفیل‘ بنانے کا موقع ملا۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے بدھ کے روز لوک سبھا میں کہا کہ کورونا کے بعد دنیا کی سوچ میں تبدیلی آئے گی اور یہ تبدیلی کیسی ہوگی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ لیکن تبدیلی آئے گی اور ہندوستان اس تبدیلی میں خاموش نہیں رہ سکتا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر آنے والی تبدیلی کے اس ماحول میں ہندوستان کو اپنی مضبوط موجودگی ظاہر کرنی ہوگی۔ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ آبادی کی بنیاد پر ہم دنیا میں مضبوط ہیں، لیکن ہم صرف آبادی کی بنیاد پر عالمی سطح پر اپنی طاقت کا مظاہرہ نہیں کرسکتے ہیں، لہذا دنیا کے سامنے اپنی مضبوط موجودگی درج کرانے کے لئے ہمیں ایک خود کفیل ہندوستان بننا ہوگا۔
Published: undefined
وزیر اعظم نے کہا کہ خود کفیل ہندوستان کا اصول کسی سیاستدان یا سیاسی جماعت نے نہیں دیا ہے، بلکہ یہ اصول ہمیں ’سروے بھونتو سکھینا‘ کی سوچ سے ملا ہے، دنیا میں سب خوشحال رہیں یہ اصول ہمیں ہمارے ویدوں اور اپنشیدوں سے ملا ہے اور ہمارے فخر کا یہ احساس آج ہمارے لئے خود خود کفیل بننے کے کام آرہا ہے اور فارمیسی میں ہم دنیا کے سب سے آگے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined