قومی خبریں

کورونا بحران: وزیر اعظم مودی نے کیا آج شام 4 بجے وزرائے اعلیٰ کا اجلاس طلب

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام 4 بجے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس کریں گے، اس اجلاس میں کورونا کی صورت حال اور اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج شام 4 بجے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل ہفتہ کو بھی وزیر اعظم مودی نے کورونا کے حوالہ سے عہدیداران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا تھا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.68 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 277 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ ہندوستان میں فعال کیسز کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایسے حالات میں وزیر اعظم مودی نے کورونا کے حوالہ سے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا کئی اہم سیاستدان بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو جائزہ میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میٹنگ میں وزیر صحت، وزیر داخلہ، ہوم سکریٹری، کابینہ سکریٹری سمیت کئی افسران موجود تھے۔ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اومیکرون ویرینٹ کی وجہ سے بڑھتے کووڈ کیسز کے پیش نظر تیاریوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined