قومی خبریں

کورونا بحران: 70 ٹن آکسیجن لے کر ’آکسیجن ایکسپریس‘ دہلی پہنچی

وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ٹوئٹر پر یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آکسیجن ایکسپریس چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ سے قومی دارالحکومت دہلی میں مریضوں کے لئے آکسیجن لے کر پہنچی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے مریضوں کے لئے تقریباً 70 ٹن حیات بخش آکسیجن والی پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین منگل کی صبح یہاں پہنچ گئی۔ وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ٹوئٹر پر یہ معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آکسیجن ایکسپریس چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ سے قومی دارالحکومت دہلی میں مریضوں کے لئے آکسیجن لے کر پہنچی ہے۔ ہندوستان ریلوے کووڈ۔ 19 کے خلاف ہماری لڑائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اورملک بھر میں حیات بخش وسائل کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس آکسیجن کو دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں پہنچایا جائے گا۔

Published: undefined

پیوش گوئل نے جنوبی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پہنچنے والی ٹرین کی 44 سیکنڈ کی ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں ’جندل اسٹیل ورکس‘ سے ٹرین دہلی کے لئے روانہ ہوئی۔ ملک بھر میں آکسیجن کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ریلوے نے حیات بخش گیس کی طلب کو پورا کرنے کے لئے مائع میڈیکل آکسیجن لانے کے لئے آکسیجن ایکسپریس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت دہلی میں آکسیجن گیس کی زبردست قلت کا سامنا ہے۔ پیر کو دہلی میں کورونا کے 20201 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی تھی اور 380 مزید افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد اب 1047916 ہوگئی ہے، جبکہ اس وبا سے اب تک 14628 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57690 افراد کے کورونا ٹسٹ کیے گئے۔ اتوار کے 30.21 فیصد کے مقابلے میں مثبت شرح 35.02 فیصد پر پہنچ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined