قومی خبریں

کورونا بحران: ہریانہ میں نافذ لاک ڈاؤن میں 24 مئی تک توسیع

ہریانہ میں اس سے قبل 16 مئی تک لاک ڈاؤں نافذ کیا گیا تھا۔ نئے احکامات کے مطابق ریاست میں اگلے ہفتہ یعنی کہ 17 مئی سے 24 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں کورونا کی ابتر صورت حال کے پیش نظر ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 24 مئی تک کے لئے توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہریانہ کے وزیر داخلہ انیل وِج نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کو لاگو کرنے کے لئے سخت اقدامات لئے جائیں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ہریانہ میں اس سے قبل 16 مئی تک لاک ڈاؤں نافذ کیا گیا تھا۔ نئے احکامات کے مطابق ریاست میں اگلے ہفتہ یعنی کہ 17 مئی سے 24 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ لاک ڈاؤں کے تحت ریاست میں شادی اور آخری رسومات میں 11 سے زیادہ افراد کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شادی گھر میں یا پھر عدالت میں ہو سکتی ہے، تاہم بارات لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Published: undefined

انیل وج نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ان کے بقول ریاست میں فعال معاملے 116000 سے گھٹ کر 96000 رہ گئے ہیں۔ یومیہ آنے والے نئے مریضوں کی تعداد پہلے 15000 کے قریب تھی جو اب 9600 پر آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت سے لگاتار رابطہ میں ہیں اور آکسیجن کی سپلائی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دوسری لہر کے حوالہ سے موجودہ طبی سہولیات پر گفتگو کرتے ہوئے انیل وج نے کہا کہ ’’ابھی جو آکسیجن ہمیں فراہم ہو رہی ہے، اس سے ہم جیسے تیسے گزارا کر رہے ہیں لیکن اگر ہمیں بیڈ بڑھانے ہیں تو آکسیجن کی سپلائی میں بھی اضافہ کرنا ہوگا۔‘‘ خیال رہے کہ ہریانہ میں سب سے پہلے 3 مئی سے 10 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اور بعد میں اس میں 16 مئی تک توسیع کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined