قومی خبریں

کورونا بحران: برطانیہ کے بعد امریکہ کا بھی اپنے شہریوں کو ہندوستان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

امریکہ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کو اپنے شہریوں کی فکر ہے اس لئے اس نے اپنے شہریوں کو ہندوستان کا سفر نہ کرنے کی صلاح دی ہے

فائل تصویر / بشکریہ سعودی گزٹ
فائل تصویر / بشکریہ سعودی گزٹ 

ہندوستان میں کورونا وبا کاقہر جاری ہےاور ہرروزکورونا کےنئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔اس صورتحال کو دیکھتےہوئے امریکہ نےاپنےشہریوں سےکہا ہےکہ وہ موجودہ حالات کو دیکھتےہوئے ہندستان کا سفر نہ کریں۔ ادھر برطانیہ نے بھی ہندوستان کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیاہے ۔

Published: undefined

امریکہ نےاپنےشہریوں سےکہاہےکہ ہندوستان میں کورونا وبابہت تیزی سےپھیل رہی ہےایسی صورت میں اس کو اپنےشہریوں کی فکرہے اور موجودہ صورتحال کونظر میں رکھتےہوئے اس نے اپنےشہریوں سےاپیل کی ہےکہ وہ ہندوستان کا سفر نہ کریں۔

Published: undefined

اس سے قبل برطانیہ نے ہندوستان کو ان ممالک کی’ریڈ لسٹ‘ میں ڈال دیا ہے جس کےبعد برطانوی اور آئرش شہریوں کو ہندوستان سے برطانیہ جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اس کےساتھ بیرون ممالک سےواپس لوٹنے والے برطانوی شہریوں کو ہوٹل میں ہی دس دن کےلئےکوارنٹائن کرنا لازمی ہوگا۔

Published: undefined

واضح رہے ملک میں اس وقت تک کورونا کے ڈیڑ کروڑ مریض رپورٹ ہو چکےہیں اور کل یہ تعداد دو لاکھ 56 ہزار سے زائد تھی اور کل اس وباسے مرنےوالوں کی تعداد 17 سو سےزائد تھی۔ملک کےکئی حصوںمیں کرفیو نافذ کیا جاچکا ہے۔ دہلی میں 26 اپریل تک لاک ڈاؤْں نافذ کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined