قومی خبریں

چھ ریاستوں میں بڑھ رہے کورونا کیسز، وزارت صحت نے بھیجی اعلیٰ سطحی ٹیم

اعلیٰ سطحی ملٹی ڈسپلنری ٹیم کیرالہ، اروناچل پردیش، تریپورہ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور منی پور روانہ کر دی گئی ہیں جو وہاں کورونا کے کنٹرول اور انسداد میں مدد کرے گی۔

تصویر ٹوئٹر @drharshvardhan
تصویر ٹوئٹر @drharshvardhan 

ویسے تو ہندوستان میں روزانہ سامنے آنے والے نئے کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار سے نیچے چلی گئی ہے، لیکن کچھ ریاستوں میں کورونا کیسز کا بڑھنا فکر انگیز ہے۔ خصوصاً چھ ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر مرکزی وزارت صحت نے ماہرین کی اعلیٰ سطحی ٹیم روانہ کر دی ہے۔ جن ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے ان کے نام کیرالہ، اروناچل پردیش، تریپورہ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور منی پور ہیں۔ اعلیٰ سطحی ملٹی ڈسپلنری ٹیم کورونا کے کنٹرول اور انسداد میں ان ریاستوں کو مدد کرے گی۔

Published: undefined

مذکورہ چھ ریاستوں کے ذریعہ رپورٹ کیے جا رہے کورونا معاملوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے مرکز نے جو اعلیٰ سطحی ٹیم روانہ کی ہے اس میں دو لوگ شامل ہوں گے اور ان میں ایک ڈاکٹر اور ایک پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق منی پور جانے والی ٹیم کی قیادت ای ایم آر ڈائریکٹر ڈاکٹر ایل سوستی چرن کریں گے، اروناچل پردیش کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر سنجے سادھوکھان کریں گے، تریپورہ کے لیے ڈاکٹر آر این سنہا قائد ہوں گے اور کیرالہ کے لیے ڈاکٹر روچی جین کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی طرح اڈیشہ کے لیے ڈاکٹر اے ڈین اور چھتیس گڑھ کے لیے ڈاکٹر دیباکر ساہو کو قائد بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ اعلیٰ سطحی ٹیم ریاستوں کی کورونا مینجمنٹ میں اور وبا سے بااثر انداز سے نمٹنے میں مدد کرے گی۔ سبھی ٹیمیں فوری طور پر ریاستوں کا دورہ کریں گی اور کووڈ-19 مینجمنٹ، خصوصاً ٹیسٹنگ، سرویلانس اور کنٹرول پر نظر رکھیں گی۔ اس کے علاوہ اسپتالوں میں بستروں کی دستیابی، ایمبولنس، ونٹیلیٹر، میڈیکل آکسیجن وغیرہ کی دستیابی اور کووڈ-19 ٹیکہ کاری تیز کروانے کو لے کر بھی اہم کردار نبھائیں گی۔ ٹیمیں حالات کی نگرانی کریں گی اور میڈیکل کارروائی کا مشورہ بھی دیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined