قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے فعال معاملات 25000سے زیادہ

اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے 35مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,163ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

راجدھانی دہلی میں جمعرات کو کورونا وائر س کے 3,882نئے معاملے سامنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3.44لاکھ سے زیادہ ہوگئی لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے صحت یا ب ہو نے کی شرح میں کمی درج کی گئی ہے جس سے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق راجدھانی میں متاثرین کی تعداد 3,44,318ہوگئی۔ اس دوران 2,727مزید مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے اب تک کل ملاکر 3,12,918لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحت یا ہونے کی شرح جزوی طورپر کم ہوکر 90.80فیصد رہ گئی جو بدھ کو 91.11فیصد تھی۔

Published: undefined

اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے 35مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,163ہوگئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58,770لوگوں کی جانچ کی گئی اور یہاں اب تک وائرس کے کل ملاکر 42,01,310نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ راجدھانی میں فی دس لاکھ پر جانچ کا اوسط اعداو شمار 2,21,121ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد کم ہونے سے فعال معاملات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ راجدھانی میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 1,120مزید بڑھ کر آج 25,237پر پہنچ گئی جو بدھ کو 24,117تھی۔ ان میں سے 14,979ہوم آئسولیشن میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined