قومی خبریں

دہلی میں کورونامریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب، 3000سے زیادہ ا موات

کورونا سے مرنے والو ں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیاہے۔ 63مزید متاثرین کی موت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3083پر پہنچ گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا کا قہر جھیل رہی راجدھانی کے لئے اتوار کو مسلسل دوسرے دن راحت کی بات یہ رہی کہ نئے مریضوں کے مقابلہ میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی لیکن پابندی والے علاقوں میں پھر اضافہ تشویش کا موضوع رہا۔

Published: undefined

دہلی حکومت کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2244نئے معاملات سے متاثرین کی مجموعی تعداد 99444ہوگئی۔

Published: undefined

اس دوران راحت کی بات یہ رہی کہ نئے معاملات کے مقابلہ میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد زیادہ 3083رہی اور اب تک 71ہزار 399لوگ اس انفیکشن کو شکست دے چکے ہیں۔ اس مدت میں پابندی والے علاقوں کی تعداد 430سے بڑھ کر 456ہوگئی جو تشویش کا موضوع ہے۔

Published: undefined

کورونا سے مرنے والو ں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیاہے۔ 63مزید متاثرین کی موت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3083پر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں 23جون کو 3947ایک دن میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے تھے۔فعال معاملات کی مجموعی تعداد 25940کے مقابلہ میں آج کم ہوکر 25038رہ گئی۔

Published: undefined

کورونا جانچ میں گزشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے جانچ کا مجموعی اعدادو شمار 643504پر پہنچ گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دہلی میں 23136 ٹیسٹ کئے گئے۔ ان میں آر ٹی پی سی آر جانچ 9873 اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ 13263تھے۔

Published: undefined

تین جولائی کو ریکارڈ 24165ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ دہلی میں دس لاکھ کی آبادی پر جانچ کا اوسط بھی بڑھ کر 33868ہوگیا ہے۔ دہلی میں کورونا کے مجموعی طورپر 15301 بیڈس ہیں جن میں سے 5356پر مریض ہیں جبکہ 9946خالی ہیں۔ ہوم آئسولیشن میں 15564مریض ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined