قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے ریکارڈ 3256 نئے معاملے، 29 کی موت

راجدھانی میں کل نئے معاملے آنے کے ساتھ کنٹینمنٹ زونوں کی تعداد میں 100 کا اضافہ ہونا بھی ڈرانے والا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

راجدھانی دہلی میں کورونا ایک مرتبہ پھر بھیانک صورت اختیار کرنے لگاہے اور کل گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3,256 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد اتوار کو بڑھ کر تقریبا 1.92 ہوگئی ہے اور 29 اور مریضوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,567 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں جمعہ کو 68 دنوں بعد سب سے زیادہ 2914 نئے معاملے آئے تھے۔ سنیچر کو 2973 معاملے آئے تھے۔ راجدھانی میں دو مہینے کے وقفہ کے بعد دو ستمبر کو وائرس کے معاملے ڈھائی ہزارسے زیادہ آئےتھے اور گزشتہ پانچ دنوں سے ان میں بڑا اچھال جاری ہے۔

Published: undefined

راجدھانی میں کل نئے معاملے آنے کے ساتھ کنٹینمنٹ زونوں کی تعداد میں 100 کا اضافہ ہونا بھی ڈرانے والا ہے۔ سنیچر کے اعدادوشمار میں کنٹینمنٹ زونوں کی تعداد بھی 976 سے بڑھ کر 1076 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

دہلی حکوت کے وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3,256 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد 1,91,449 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2,188 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اب تک مجموعی طور سے 1,65,973 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

اس مدت میں 36 ہزار سے زیادہ 36,046 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ راجدھانی میں فی دس لاکھ پر 93,711 جانچ ہوئی ہے۔ اب تک مجموعی طورسے 17,80,512 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined