قومی خبریں

پرشانت بھوشن اور ٹوئٹر انڈیا کے خلاف توہین عدالت مقدمہ کی سماعت آج

سپریم کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق منگل کی شام 3 بج کر 48 منٹ پر پرشانت بھوشن اور ٹوئٹر انڈیا کے خلاف از خود نوٹس ایس ایم سی ایس ایم سی (فوجداری) نمبر 1/2020 سے معاملہ درج کیا گیا۔

سپریم کورٹ 
سپریم کورٹ  

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے شہرت یافتہ وکیل پرشانت بھوشن اور ٹوئٹر انڈیا کے خلاف آج (بدھ کو) سپریم کورٹ توہین عدالت معاملہ میں سماعت کرے گا۔ توہین عدالت کایہ معاملہ پرشانت بھوشن کے متنازعہ ٹوئٹس کے بارے میں دائر کیا گیا ہے ، حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے کس ٹوئٹ پر یہ کارروائی کی جارہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ عدالت عظمی نے پرشانت بھوشن کے متنازعہ ٹوئٹس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے منگل کو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔ ملک کی عدالت عظمیٰ نے بھوشن کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر انڈیا کو بھی اس معاملہ میں فریق بنایا ہے۔ جسٹس ارون مشرا ، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل ڈویژن بنچ آج اس معاملہ کی سماعت کرے گی۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق منگل کی شام 3 بج کر 48 منٹ پر پرشانت بھوشن اور ٹوئٹر انڈیا کے خلاف از خود نوٹس ایس ایم سی ایس ایم سی (فوجداری) نمبر 1/2020 سے معاملہ درج کیاگیا۔ اس کے بعد دیر رات اس معاملہ کی آج سماعت کے لیے کاز لسٹ میں درج کیاگیاتھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined