قومی خبریں

دہلی حکومت کی مافیاؤں سے ملی بھگت کے سبب شراب بیچنے پر پھر سے 25 فیصد کی چھوٹ

دہلی میں شراب کو لے کر ایک بار پھر سیاست شروع ہو گئی ہے، عآپ پر شراب مافیاؤںکے ساتھ مل کر شراب بیچنے کا کانگریس نے الزام عائد کیا ہے۔

چودھری انل کمار (کانگریس)
چودھری انل کمار (کانگریس) تصویر بذریعہ پریس ریلیز

دہلی میں شراب کو لے کر ایک بار پھر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) پر شراب مافیاؤں کے ساتھ مل کر شراب بیچنے کا کانگریس نے الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس کے مطابق یہ نشے کی راجدھانی بنانے والے کیجریوال کی شراب مافیا سے ملی بھگت کا ہی نتیجہ ہے۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس صدر انل کمار نے کہا کہ دہلی حکومت نے اب دہلی میں شراب کی سبھی دکانوں پر شراب بیچنے پر 25 فیصد کی چھوٹ دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جب کہ کووڈ گائیڈلائنس اور زبردست بھیڑ و ٹریفک جام کے سبب فروری میں دہلی ہائی کورٹ نے شراب بیچنے پر چھوٹ و ایک کے ساتھ ایک مفت بیچنے پر روک لگا دی تھی۔

Published: undefined

چودھری انل کمار نے کہا کہ ’’کیجریوال نوراتروں میں شراب بیچنے پر 25 فیصد کی چھوٹ دے کر لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔ نئی ایکسائز پالیسی کے بعد دہلی میں سرکاری شراب کی دکانیں بند کروا کر 849 پرائیویٹ کمپنیوں کو دکانیں الاٹ کرنا بدعنوانی ہے۔‘‘ دراصل دہلی حکومت کے محکمہ آبکاری نے شراب بیچنے والی پرائیویٹ دکانوں کو ایم آر پی پر 25 فیصد قیمت تک کی چھوٹ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined