لکھنؤ: اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ لکھیم پور میں معصوم بچی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعہ سے انسانیت شرمندہ ہوئی ہے۔ ان کی پارٹی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایوان میں اس معاملے کو اٹھائے گی۔ اجے کمار للو نے کہا کہ لکھیم پور کے واقعہ نے پوری ریاست کو شرمسار کیا ہے۔ خواتین انصاف نہ ملنے اور در بدر بھٹکنے کے بعد خود سوزی کرنے کو مجبور ہیں۔ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم اور تشدد کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ یوگی حکومت نے جھوٹے اورغلط حقائق پیش کرنے کے لئے 11 افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
Published: undefined
اجے کمار للو نے کہا کہ لکھیم پور میں معصوم لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل اس کی تازہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں پیش آئے اس شرمناک واقعہ کی صورتحال جاننے کے لئے سابق رکن اسمبلی ظفر علی نقوی اور ضلع صدر نے متاثر کنبے کے افراد خانہ سے ملاقات کی ہے۔ کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم سمیت لکھیم پور کے واقعہ کو پر زور طریقے سے پارٹی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایوان میں اٹھائے گی۔ انہوں نے سوال کیا کہ گورنر آنندی بین بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر خاموش کیوں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined