قومی خبریں

تبدیلی کے لیے پارٹی میں پیشہ ور افراد کا خیرمقدم: کانگریس

سیاست سے زیادہ طاقتور تبدیلی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہو سکتا، اس لیے اگر ہم سماج میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، تو پیشہ ور افراد کو کانگریس میں شامل ہونا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد سے سیاسی عمل میں شامل ہوکر اپنی بات رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو کانگریس میں شامل ہو کر سماجی تبدیلی، جامع سماج اور ترقی پسند ہندوستان کی تعمیر میں اپنا تعاون دینا چاہئے ۔کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا، سپریہ شرینیت اور پروفیشنل کانگریس کے سربراہ پروین چکرورتی نے جمعہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پیشہ ور افراد کو کانگریس میں شامل ہونا چاہئے اور ملک کو درپیش چیلنجزپر قابو پانے کے لئے کانگریس پارٹی کو اپنا تعاون دینا چاہئے۔

Published: undefined

مسٹر چکرورتی نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی آج کی میٹنگ میں مقررین نے پارٹی لیڈر راہل گاندھی سے کہا ہے کہ پیشہ ور افراد کو کانگریس سے جوڑنے کی ان کی پہل منفرد ہے۔ اس کے پیش نظر پروفیشنل کانگریس کی تنظیم نو کرکے اس میں سماج کے مختلف طبقوں کے لوگوں کو شامل کیا جارہا ہے ۔ کانگریس اس کے لیے تجدید اور احیاء شدہ رکنیت کی مہم شروع کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہم ترقی پسند اور خوشحال ہندوستان کے لیے مختلف شعبوں کے پیشہ ور افراد کو شامل کرنے کے لیے مہم شروع کریں گے۔ اس سے نہ صرف یاترا کے دوسرے مرحلے کے لیے پیشہ ور افراد کو راغب کیا جائے گا بلکہ مختلف پیشوں کے لوگوں کو کانگریس میں نمائندگی کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے پروفیشنل کانگریس کی تشکیل نو کی گئی ہے جس میں بزنس، آرٹ اینڈ کلچر، اکیڈمیا اور سول سوسائٹی، کھیل، گیگ اکانومی اور سیلف ایمپلائمنٹ سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد شامل ہوں گے۔

Published: undefined

کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے کہا، "سیاست سے زیادہ طاقتور تبدیلی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہو سکتا، اس لیے اگر ہم سماج میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، تو پیشہ ور افراد کو کانگریس میں شامل ہونا چاہیے پارٹی انہیں پورا احترام دے گی جس طرح سے کانگریس پہلے پیشہ ور افراد کو اہمیت دیتی رہی ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا، 'اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ نفرت کا واحد جواب محبت ہے، تو آپ پروفیشنل کانگریس کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سیاست میں عام لوگوں کے لیے جو دروازے بند ہو چکے ہیں وہ پیشہ ور کانگریس کھولے گی۔ اس کے ذریعے آپ کسانوں، خواتین اور نوجوانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھا سکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ جڑیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined