قومی خبریں

جموں و کشمیر جانے کی سب کو چھوٹ ملنی چاہیے: کانگریس

کانگریس ترجمان نے کہا کہ گورنر کو طنز کرنے کے بجائے اس بات کو یقین بنانا ضروری ہے کہ اپوزیشن کے لیڈر آزادی کے ساتھ وہاں جا کر لوگوں سے بات چیت کریں اور وہاں ہونے والی پریشانیوں کو سمجھیں۔ 

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی:کانگریس نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے بعد ذرائع ابلاغ کے بند ہونے اور وہاں اہم رہنماؤں کو نظربند کرنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کی اصل صورت حال کی معلومات کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ ہی سب کو وہاں جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر کو وہاں جانے سے روکا گیا ہے اور گزشتہ نو دنوں سے وہاں کے حالات کیا ہیں اس سلسلے میں کسی کو کوئی خبر نہیں ہے۔ ریاست میں عام لوگوں کے لئے مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مرکز اور ریاست کی مخلوط حکومت میں شامل رہے نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈروں کو نظربند کیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ ان لیڈروں کو نظربند کیا جانا چاہیے تھا لیکن حکومت نے یہ قدم اٹھا کر لوگوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما گلام نبی آزاد کو وہاں جانے سے روکا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات کو معمول میں لانے کے لئے سیاسی بات چیت کی سخت ضرورت ہے۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان نے کہا کہ سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کو گورنر ستیہ پال ملک نے ہوائی جہاز بھیج کر وہاں آنے کے لئے مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کو طنز کرنے کے بجائے اس بات کو یقین بنانا ضروری ہے کہ اپوزیشن کے لیڈر آزادی کے ساتھ وہاں جا کر لوگوں سے بات چیت کریں اور وہاں ہونے والی پریشانیوں کو سمجھیں۔ ذرائع ابلاغ کو وہاں جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined