
گرافکس @INCIndia
کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر مارچ 2026 کا نیوز لیٹر جاری کیا ہے، جس میں موجودہ عالمی حالات، مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تنازعہ اور ہندوستان کے داخلی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ پارٹی نے اس نیوز لیٹر کے ذریعہ حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے عوامی مسائل کو نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے۔ نیوز لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ دنیا اس وقت شدید غیر یقینی صورتحال سے گزر رہی ہے، خاص طور پر مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی نے عالمی سطح پر استحکام کو متاثر کیا ہے۔ ایسے وقت میں ہندوستان کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے، لیکن ملک قیادت کے بحران سے دوچار ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی موجودہ حالات پر حکومت کو لگاتار نشانہ بنا رہے ہیں، اور نیوز لیٹر میں بھی اس کا ذکر کیا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر کیوں ہندوستان کے قومی مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ نہیں کیا جا رہا، جبکہ عالمی سطح پر حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔
Published: undefined
نیوز لیٹر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں عام شہریوں، چھوٹے کاروباریوں، ریستوران مالکان اور ریہڑی-پٹری پر روزی کمانے والے افراد کے مسائل کو زور و شور سے اٹھایا۔ ان طبقات کو خاص طور پر ایل پی جی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس نے ان کے کاروبار اور روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق بڑھتی مہنگائی اور ایندھن کے بحران نے عوامی زندگی کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔ مودی حکومت ان مسائل کے حل میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ نیوز لیٹر میں ان تمام پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ عوام کو موجودہ صورتحال سے باخبر کیا جا سکے۔
Published: undefined
اس نیوز لیٹر میں جنوبی ریاست کیرالہ سے متعلق بھی اہم باتیں شامل کی گئی ہیں۔ کانگریس کی قیادت والے اتحاد ’یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ‘ (یو ڈی ایف) کی جانب سے ریاست کی عوام کے بہتر مستقبل اور ان کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ کانگریس نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت نکال کر اس نیوز لیٹر کو پڑھیں اور اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اہم قومی اور بین الاقوامی مسائل پر بیداری پیدا کی جا سکے۔ پارٹی نے اس نیوز لیٹر کا لنک بھی ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کیا ہے، جس کے ذریعے مکمل تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined