قومی خبریں

پاکستان اَپنی ناپاک کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، کشمیر ہمارا تھا اور ہمیشہ رہے گا: کانگریس

کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ’’دنیا میں کسی کو بھی اس میں شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ جموں وکشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں و کشمیر سے متعلق پھیلائی جا رہی افواہ پر کانگریس نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کسی بھی ناپاک ارادے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ کشمیر ہمارا تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کے روز میڈیا سے کہا کہ ’’ہم نے ایسی خبریں دیکھی ہیں جن میں پاکستانی حکومت کے ذریعہ جموں و کشمیر ایشو پر اقوام متحدہ میں دی گئی مبینہ عرضی کے حوالے سے راہل گاندھی کا نام شرارت خیز طریقے سے گھسیٹا گیا ہے تاکہ پاکستان کے ذریعہ پھیلائے گئے جھوٹوں اور غلط خبروں کے انبار کو سچ ثابت کیا جا سکے۔‘‘

Published: 28 Aug 2019, 2:10 PM IST

کانگریس ترجمان سرجے والا نے مزید کہا کہ دنیا میں کسی کو بھی اس بات میں اندیشہ نہیں ہونا چاہیے کہ جموں وکشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ حصے تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کتنی بھی سازش کر لے، ترکیبیں اپنا لے، لیکن اس سچائی کو کبھی بدلا نہیں جا سکتا۔

Published: 28 Aug 2019, 2:10 PM IST

دوسری طرف راہل گاندھی نے بھی کشمیر میں تشدد پھیلانے کے لیے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا کہ وہ کئی ایشوز پر مودی حکومت سے اتفاق نہیں رکھتے، لیکن یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے اور پاکستان یا کوئی دوسرا ملک اس میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ راہل گاندھی نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پڑوسی ملک جموں و کشمیر میں تشدد بھڑکا رہا ہے اور دہشت گرد حامی کے طور پر دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

Published: 28 Aug 2019, 2:10 PM IST

راہل گاندھی نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’’جموں و کشمیر میں تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے اور اس کے لیے پاکستان ذمہ دار ہے۔ یہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی حمایت کرنے والا ملک ہے اور یہ کشمیر میں لوگوں کو مشتعل کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔‘‘

Published: 28 Aug 2019, 2:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Aug 2019, 2:10 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز