رکن پارلیمنٹ امرندر سنگھ راجہ وڈنگ (درمیان میں) پریس کانفرنس کرتے ہوئے
پنجاب سے کانگریس رکن پارلیمنٹ امرندر سنگھ راجہ وڈنگ نے سندھ آبی معاہدہ، پی سی ایس کے اہم امتحان کے تنازعہ اور کانگریس کی انصاف ریلی کے معاملے پر مرکز اور پنجاب حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سندھ آبی معاہدہ کے معاملے پر مرکزی حکومت کے موقف کی حمایت کی، لیکن ساتھ ہی سوال اٹھایا کہ اگر حکومت نے پانی روکنے کا دعویٰ کیا ہے تو آخر وہ پانی گیا کہاں؟
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پنجاب کانگریس کے رکن پارلیمنٹ امرندر سنگھ راجہ وڈنگ نے کہا کہ وہ پوری طرح ملک کے مفاد اور ہندوستان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک کے معاملے میں ان کی حمایت حکومت ہند کے ساتھ ہے، لیکن ان کا سوال ہے کہ پانی روکنے کے بعد اسے کہاں موڑا گیا؟ انہوں نے کہا کہ جس مقام سے پانی روکنے کی بات کہی جارہی ہے، وہاں سے اسے روکنے کے بعد آگے کہاں بھیجا گیا، یہ واضح ہونا چاہیے۔ پانی اب بھی اسی سمت میں بہہ رہا ہے۔ حکومت نے کاغذوں پر پانی روکنے کا دعویٰ تو کیا ہے، لیکن یہ بتانا ضروری ہے کہ دریائے سندھ کے پانی کا رخ موڑ کر اسے کہاں پہنچایا گیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔