قومی خبریں

چھتیس گڑھ میں ایل پی جی گیس بحران، افیون کی کاشت اور لاء اینڈ آرڈر پر کانگریس کا احتجاج، اسمبلی کا کیا گھیراؤ

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ آج پورے ملک میں گیس سلنڈر کی پریشانی ہے۔ گیس سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور کمرشل گیس بھی بند کر دی گئی ہے۔ آج سلنڈر 2500 روپے سے کم میں دستیاب نہیں ہے۔

فوٹو سچن پائلٹ ایکس ہینڈل

@SachinPilot

فوٹو سچن پائلٹ ایکس ہینڈل

@SachinPilot

اس دوران قومی جنرل سکریٹری اور چھتیس گڑھ کے انچارج سچن پائلٹ نے کہا کہ غریبوں، مزدوروں، محروموں، لاچاروں اور کمزوروں کی آواز بن کر راجدھانی میں اسمبلی کے گھیراؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے چھتیس گڑھ سمیت ملک بھر میں عوام کی آواز اٹھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ آپ کے ساتھ مل کر اس حکومت کو جگانا ضروری ہے۔ خاص طور سے  منریگا کا قانون نافذ کیا گیا تھا۔ یہ ایک بڑا اور منفرد قانون تھا جو دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں تھا۔

Published: undefined

سچن پائلٹ نے کہا کہ اس حکومت کو غلط فہمی ہوگئی ہے۔ ملک کے کئی وزرائے اعظم ہوئے لیکن کسی بھی وزیر اعظم نے 75 سالوں میں ملک کے کسانوں کو دھوکہ نہیں دیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ میں بیٹھ کر جنگ کا اعلان کردیتے ہیں جن ممالک کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہے۔ آج خلیج میں ہمارے 95 لاکھ ہندوستانی رہتے ہیں، ان کی حفاظت کے لیے کیاگیا؟

Published: undefined

چھتیس گڑھ میں عوامی مسائل کو لے کر کانگریس نے اسمبلی کا گھیراؤ کیا اور ریاستی حکومت کو دعوؤں اور وعدوں سے اوپر اُٹھ کرعام لوگوں کے مسائل حل کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا۔ منگل کے روز کانگریس نے ایل پی جی بحران، منریگا بچاؤ سنگرام اور مقامی مسائل جیسے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، کسانوں سے دھوکہ، دھان کی خریداری میں وعدہ خلافی، گیس سلنڈر کی بڑھتی قیمتوں، بگڑتے ہوئے امن و امان اور ریاست میں منشیات کی کاشت اور کاروبار کے خلاف اسمبلی کا گھیراؤ کیا۔

Published: undefined

اس مظاہرے میں ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس صدر دیپک بیج، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر چرن داس مہنت، قومی جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل سمیت کانگریس کے تمام لیڈران اور ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہتے کے دوران جیسے ہی کانگریس کارکنوں نے اسمبلی کی طرف مارچ کیا، پولیس نے انہیں روکنے کے لیے بیریکیڈ لگاکر روک دیا۔ اس دوران کانگریس کارکنوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان چھکا مکی بھی ہوئی۔

Published: undefined

اس دوران قومی جنرل سکریٹری اور چھتیس گڑھ کے انچارج سچن پائلٹ نے کہا کہ غریبوں، مزدوروں، محروموں، لاچاروں اور کمزوروں کی آواز بن کر راجدھانی میں اسمبلی کے گھیراؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے چھتیس گڑھ سمیت ملک بھر میں عوام کی آواز اٹھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ آپ کے ساتھ مل کر اس حکومت کو جگانا ضروری ہے۔ خاص طور سے  منریگا کا قانون نافذ کیا گیا تھا۔ یہ ایک بڑا اور منفرد قانون تھا جو دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں تھا۔

Published: undefined

سچن پائلٹ نے کہا کہ اس حکومت کو غلط فہمی ہوگئی ہے۔ ملک کے کئی وزرائے اعظم ہوئے لیکن کسی بھی وزیر اعظم نے 75 سالوں میں ملک کے کسانوں کو دھوکہ نہیں دیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ میں بیٹھ کر جنگ کا اعلان کردیتے ہیں جن ممالک کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہے۔ آج خلیج میں ہمارے 95 لاکھ ہندوستانی رہتے ہیں، ان کی حفاظت کے لیے کیاگیا؟

Published: undefined

سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ منریگا سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کی سوچ ہے۔ منریگا غریبوں کو روزگار کا حق دیتی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی روزگار اسکیم نہ صرف قانون سازی کرتی ہے بلکہ منصوبے بھی بنانے کا کام کرتی ہے۔ اس کے تحت لاکھوں خاندانوں کو روزگار ملا ہے۔ بی جے پی حقوق چھیننے اور محروم کرنے کاکام کررہی ہے۔ اس حکومت نے قوانین بدل دیئے، اب مرکزی حکومت طے کرے گی کہ کیا کام ملے گا اور کیا نہیں،یہ حکومت خیرات بانٹنے کاکام کررہی ہے۔

Published: undefined

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ کسانوں کو ڈی اے پی، یوریا نہیں مل رہا ہے۔ 56 انچ کی حکومت کا کیا فائدہ جو کسانوں کو ڈی اے پی کا ایک تھیلا اور یوریا کا ایک تھیلا فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ بہنوں اور ماؤں کو سلنڈر تک نہیں مل پا رہا ہے۔ آج پورے ملک میں گیس سلنڈر کی پریشانی ہے۔ گیس سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور کمرشل گیس بھی بند کر دی گئی ہے۔ آج سلنڈر 2500 روپے سے کم میں دستیاب نہیں ہے اور ایمرجنسی میں 4000 روپے تک ادا کرنا پڑتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined