قومی خبریں

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کل، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کریں گے شرکت

اجلاس کورونا بحران کے پیش نظر آن لائن ہوگا جس میں موجودہ سیاسی ماحول کے پیش نظر پارلیمنٹ میں اٹھائے جانے والے ایشوز کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ حکومت کو کن نکات پر گھیرا جائے۔

سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی ایک فائل تصویر 
سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی ایک فائل تصویر  

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائی ہے جس میں سینئر لیڈر پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی پر گہرائی سے غوروخوض کریں گے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کل صبح 10.45 بجے شروع ہوگا۔ یہ اجلاس کورونا بحران کے پیش نظر آن لائن منعقد کیا گیا ہے جس میں موجودہ سیاسی ماحول کے پیش نظر پارلیمنٹ میں اٹھائے جانے والے ایشوز کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ حکومت کو کن نکات پر گھیرا جائے گا۔

Published: undefined

کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے ساتھ ساتھ دونوں ایوانوں میں پارٹی کے چیف وہپ اور دیگر کئی سینئر لیڈروں کی شرکت متوقع ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے۔ انتخابات کے پیش نظر بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 11 فروری تک رکھا گیا ہے جس میں صدر کے خطاب کے ساتھ بجٹ کو پاس کرنا شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined