
تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @devendrayadvinc
دہلی میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت کو لے کر کانگریس نے بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں ریاست بھر کے بلاکس میں میں ’مٹکا پھوڑ‘ احتجاج کیے گئے۔ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ دہلی جل بورڈ اور بی جے حکومت آبی بحران سے نمٹنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں اور خاص کر غریب طبقے کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
دہلی کانگریس صدر نے خود براڑی سمیت کئی علاقوں میں منعقد کردہ ’مٹکا پھوڑ‘ مظاہروں میں حصہ لیا۔ کراول نگر ضلع کے براڑی واقع دہلی جل بورڈ دفتر کے باہر ہوئے احتجاج میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان اور مقامی لوگ شامل ہوئے۔ احتجاج کے دوران حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی اور پانی کے مسائل کا فوری حل نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ریکھا گپتا حکومت غریبوں کے مفادات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ غریبوں کو راجدھانی سے باہر کرنے کی سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت ان کے گھر توڑے جا رہے ہیں۔ شدید گرمی میں انہیں پینے کے پانی کے لیے ترسایا جا رہا ہے، بجلی کٹوتی اور گندگی جیسے مسائل کا سامنا کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایسے حالات غریبوں کے وجود کے لیے خطرہ پیدا کر رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر دیویندر یادو نے دعویٰ کیا کہ کانگریس حکومت کے دوران غریبوں کو باعزت زندگی دینے کے لیے کئی اہم قدم اٹھائے گئے تھے۔ کانگریس نے جھگی-جھونپڑی میں رہنے والے لوگوں کے لیے ’ان-سیٹو فلیٹ‘ منصوبہ شروع کیا تھا اور غیر مجاز کالونیوں کو ریگولرائز کیا تھا۔ ان کے مطابق کانگریس کے 15 سالہ دور اقتدار میں دہلی والوں کو پانی کے ایسے سنگین مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے ذریعہ بنائے گئے فلیٹس کو غریبوں کو الاٹ کرنے کے بجائے گزشتہ عام آدمی پارٹی حکومت اور موجودہ بی جے پی حکومت نے انہیں نظر انداز کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں حکومتوں نے غریبوں کی مجبوریوں پر سیاست کی اور ان کی بازآبادکاری کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان پانی کی کمی کے مسئلے پر مسلسل آواز اٹھاتے رہیں گے اور حکومت پر دباؤ بناتے رہیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن علاقوں میں غریب آبادی رہتی ہے، وہاں فوری طور پر وافر مقدار میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ دیویندر یادو نے الزام عائد کیا کہ کئی علاقوں میں جان بوجھ کر دہلی جل بورڈ کی پائپ لائنوں سے پانی نہیں پہنچایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے یہ بھی کہا کہ دہلی کی بی جے پی حکومت پڑوسی بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں سے راجدھانی کی ضرورت کے مطابق اضافی پانی دستیاب کرانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نام نہاد ’ٹرپل انجن‘ حکومت ہونے کے باوجود دہلی کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے، جو حکومت کے طریقۂ کار پر سوال کھڑے کرتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ’مٹکا پھوڑ‘ احتجاج میں ضلع صدر منگیش تیاگی، نریندر سونی، نارائن دت، پردیپ رانا، شیام سسودیا، راجن پانڈے، کھیم چند سینی، ونے تیاگی، انل بنسیوال، امت ڈیڈا، ونود کمار اور مکیش پال سمیت کئی کانگریس لیڈران اور کارکنان موجود رہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined