
بامبے ہائی کورٹ
مہاراشٹراسمبلی انتخابات کے نتائج اور وہاں مخلوط حکومت کو تقریباً ڈیڑھ سال ہو گیا ہے لیکن اب حکمراں خیمے میں کچھ ہلچل پیدا ہوسکتی ہے۔ نتائج کے ڈیڑھ سال بعد ریاست کی ایک اسمبلی سیٹ کی ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی جانچ ہورہی ہے۔ کانگریس لیڈر نسیم خان نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے دوبارہ گنتی اور ای وی ایم جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے اس عرضی کو قبول کرتے ہوئے چاندی والی اسمبلی سیٹ پر دوبارہ ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کی جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ آج صبح 9.30 بجے سے ای وی ایم کی جانچ شروع ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ممبئی کے چاندی والی اسمبلی حلقہ میں ای وی ایم مشینوں کی جانچ شروع ہو گئی ہے۔ اس پورے عمل کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔ کانگریس لیڈر نسیم خان خود موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل چاندی والی اسمبلی انتخابات میں استعمال کی گئی ای وی ایم میں گڑبڑی کے سنگین الزامات لگائے تھے جس کے بعد یہ معاملہ سرخیوں میں آیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اہم ہدایات جاری کی تھیں۔ عدالت نے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مشینوں کی تفصیلی جانچ کا حکم دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پہلی بار امیدواروں کی موجودگی میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مشینوں کا براہ راست معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ایسی صورت میں اس پورے عمل پرسبھی کی نظریں مرکوز ہیں.
Published: undefined
حال ہی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) سسٹم کی برن میموری (یا مائیکرو کنٹرولر) کی تصدیق کے لیے ایک معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) جاری کیا ہے۔ یہ قدم سپریم کورٹ آف انڈیا کے 2004 کے فیصلے ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز بمقابلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اس حکم کے مطابق دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کی تحریری درخواست پر اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں میں 5 فیصد تک ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مائیکرو کنٹرولرز کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
اس عمل کے تحت ہرمشین پر 1400 ووٹ تک کا ماک پول کرایا جائے گا۔ اگر اس کے نتائج وی وی پی اے ٹی پرچیوں سے ملتے ہیں تو یہ مانا جائے گا کہ برن میموری کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے اور مشین تصدیق شدہ ہے۔ حالانکہ اگر کسی طرح کا تضاد سامنے آتا ہے تو اس سے نپٹنے کے لیے ابھی تک کوئی واضح طریقہ کار طے نہیں کیا گیا ہے۔ یہ تکنیکی ایس او پی الیکٹرانکس ووٹنگ مشین بنانے والی پبلک سیکٹر کی 2 کمپنیوں بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) اور الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ای سی آئی ایل) کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ چاندی والی اسمبلی حلقہ میں 400 پولنگ بوتھ پر 400 ای وی ایم کا استعمال ہوا تھا، جس کا 5 فیصد یعنی 20 ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مشین کی جانچ کی جائے گی۔ یہ تمام مشین کانگریس لیڈر نسیم خان نے خود منتخب کی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined