قومی خبریں

راہل گاندھی نے مودی حکومت کو لکھا خط، کیرالہ میں منریگا کا دائرہ بڑھانے کا کیا مطالبہ

راہل گاندھی نے وزیر برائے دیہی ترقی نریندر سنگھ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس میں منریگا کے تحت آنے والے کاموں کا دائرہ بڑھانے اور ایک فیملی کے لیے کم از کم دنوں کو بڑھا کر 200 دن کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی 

سابق کانگریس صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مودی حکومت میں وزیر برائے دیہی ترقی نریندر سنگھ تومر کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منریگا کے تحت آنے والے کاموں کا دائرہ بڑھایا جائے اور ایک فیملی کے لیے متعین کام کے کم از کم دنوں کو بڑھا کر 200 دن کیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ کیرالہ میں سیلاب کی وجہ سے 100 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنا گھر چھوڑ کر دوسرے محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔

Published: 27 Aug 2019, 10:10 AM IST

راہل گاندھی نے 23 اگست کو تحریر کردہ خط میں لکھا ہے کہ ’’کیرالہ میں اس سال آیا سیلاب گزشتہ کچھ دہائیوں کے دوران سب سے زبردست سیلاب ثابت ہوا ہے۔ زبردست بارش، سیلاب اور زمین دھنسنے کی وجہ سے لوگ بے گھر ہو گئے ہیں، اور گھروں میں کیچڑ بھر جانے کے سبب ہزاروں گھر رہنے لائق نہیں رہ گئے ہیں۔‘‘

Published: 27 Aug 2019, 10:10 AM IST

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ماضی میں وزارت برائے دیہی ترقی نے مہاتما گاندھی گرامین روزگار گارنٹی ایکٹ (منریگا) کے تحت ریاستی حکومت کے ذریعہ ذکر کردہ آفات متاثرہ گاؤں، ترقیاتی ڈویژنوں یا اضلاع کے لیے خصوصی بندوبست کیے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس کے علاوہ منریگا ایکٹ 2005 کی دفعہ (4)3 مرکزی حکومت کو اس بات کا اختیار دیتی ہے کہ وہ روزگار کے مقررہ دنوں کو بڑھا سکتی ہے۔‘‘

Published: 27 Aug 2019, 10:10 AM IST

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے 11 اگست سے 14 اگست کے درمیان اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کا دورہ کیا تھا اور ریاست میں سیلاب راحت و بچاؤ کاموں کا جائزہ لیا تھا۔ انھوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے لوگوں سے اپیل بھی کی تھی۔

Published: 27 Aug 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Aug 2019, 10:10 AM IST