قومی خبریں

کانگریس نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے لیے جاری کیا وہپ، 16 سے 18 اپریل تک ہونا ہے خصوصی اجلاس

مرکزی حکومت نے 16 سے 18 اپریل تک 3 روز کا خصوصی اجلاس بلایا ہے۔ اس دوران خواتین ریزرویشن ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر غور و خوض کرنے اور انہیں منظور کرنے کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی (فائل فوٹو)</p></div>

سونیا گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی (فائل فوٹو)

 

کانگریس نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے لیے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو 3 سطر کا وہپ جاری کیا ہے۔ پارٹی نے انہیں 16 سے 18 اپریل تک ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اپنے لوک سبھا اراکین کے لیے یہ وہپ اس وقت جاری کیا ہے، جب حکومت پارلیمانی بجٹ سیشن کے تحت ہو رہی اس سہ روزہ میٹنگ کے دوران خواتین ریزرویشن ایکٹ کو نافذ کرنے سے متعلق ترمیم اور حد بندی سے متعلق بل لانے کی تیاری میں ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے اپنے لوک سبھا اراکین سے کہا ہے کہ وہ تینوں روز ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے لے کر ملتوی ہونے تک ایوان میں موجود رہیں۔ لوک سبھا میں اہم اپوزیشن پارٹی کا الزام ہے وزیر اعظم نریند مودی اور ان کی حکومت مغربی بنگال اور تمل ناڈو کے اسمبلی انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے یہ قدم اٹھا رہی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے 16 سے 18 اپریل تک 3 روز کا خصوصی اجلاس بلایا ہے۔ اس دوران خواتین ریزرویشن ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر غور و خوض کرنے اور انہیں منظور کرنے کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ بدھ (8 اپریل) کو ان مسودہ بلوں کو منظوری دے دی جن کا مقصد 2029 کے پارلیمانی انتخاب سے قبل خواتین کے لیے ریزرویشن نافذ کرنا اور لوک سبھا سیٹوں کی تعداد بڑھا کر 816 کرنا ہے۔ ان میں سے 273 سیٹ خواتین کے لیے محفوظ ہوں گی۔

Published: undefined

دوسری جانب بی جے پی نے بھی اپنے اراکین پارلیمنٹ کو 3 سطر کا وہپ جاری کر ان سے جمعرات سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے توسیعی بجٹ سیشن کے دوران اپنے اپنے ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔ بی جے پی نے اپنے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بھیجے پیغام میں کہا کہ ’’16 سے 18 اپریل 2026 یعنی آئندہ جمعرات سے ہفتہ تک لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بی جے پی کے تمام اراکین کو 3 سطر کا وہپ جاری کیا جا رہا ہے۔ تمام مرکزی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ سے گزارش ہے کہ وہ مذکورہ تینوں تاریخوں پر ایوان میں موجود رہیں۔ ایوان میں موجودگی لازمی ہے۔ کوئی چھٹی منظور نہیں کی جائے گی۔ اراکین سے گزارش ہے کہ وہ وہپ پر سختی سے عمل کریں اور ایوان میں اپنی بلا تعطل موجودگی کو یقینی بنائیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined