قومی خبریں

یوم تاسیس پر ترنگا ریلی کی اجازت نہ دیئے جانے پر کانگریس کارکنان کی بھوک ہڑتال

135سال کے عرصہ کے دوران کانگریس کی جانب سے ملک میں لائی گئی اسکیمات کی تفصیلات پیش کیں۔ ملک کو متحد کرنے اور آگے لے جانے کے لئے کانگریس کی جانب سے کی گئی مساعی کی بھی انہوں نے وضاحت کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: کانگریس کی یوم تاسیس تقریب حیدرآباد میں تلنگانہ کانگریس کے ہیڈ کوارٹرس گاندھی بھون میں بڑے پیمانہ پر منعقد کی گئی۔ اس موقع پر تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے پارٹی پرچم لہرایا۔انہوں نے پارٹی کے لئے خدمات انجام دینے والوں کو یاد کیا۔

Published: undefined

انہوں نے 135سال کے عرصہ کے دوران کانگریس کی جانب سے ملک میں لائی گئی اسکیمات کی تفصیلات پیش کی۔ ملک کو متحد کرنے اور آگے لے جانے کے لئے کانگریس کی جانب سے کی گئی مساعی کی بھی انہوں نے وضاحت کی۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔

Published: undefined

کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر نکالی جانے والی ”ملک کو بچاؤ۔دستور کو بچانے“ ترنگا ریلی کو پولیس کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔ گاندھی بھون سے لوور ٹینک بنڈ تک یہ ریلی نکالی جانے والی تھی تاہم پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی۔ پولیس نے کانگریس کے لیڈروں کو گاندھی بھون سے باہر نکلنے سے روکنے کے لئے بڑے پیمانہ پر بندوبست کیا تھا۔ پولیس کے رویہ اور ان کو ریلی کی اجازت نہ دیئے جانے پرکانگریس کے لیڈروں نے پولیس اور حکومت پر شدید برہمی ظاہر کی ہے۔

Published: undefined

ترنگا ریلی کی پولیس کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے پر کانگریس کے لیڈروں نے ستیہ گرہ بھوک ہڑتال شروع کردی۔ گاندھی بھون میں یہ بھوک ہڑتال 24 گھنٹے جاری رہے گی۔ تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی سمیت کانگریس کے دیگر لیڈران کنتیا، ملو بھٹی وکرامارکا، سریدھر بابو اور دیگر نے اس بھوک ہڑتال میں حصہ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined