قومی خبریں

کانگریس نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

کانگریس نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے حتمی فہرست جاری کر دی اور پاٹن چیرو حلقہ کے امیدوار کو تبدیل کر دیا۔ سینئر لیڈر اور سابق وزیر راما ریڈی دامودر ریڈی کو سوریہ پیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس

 

حیدرآباد: کانگریس نے جمعرات کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے چار امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی اور پاٹن چیرو حلقہ کے امیدوار کو تبدیل کر دیا۔ سینئر لیڈر اور سابق وزیر راما ریڈی دامودر ریڈی کو سوریہ پیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ دیگر امیدوار مدولا سیموئل (تھونگاتھورتھی-ایس سی)، بتھولا لکشمن ریڈی (میریالا گوڈا)، اور محمد مجیب اللہ شریف (چارمینار) ہیں۔

Published: undefined

پارٹی نے پاٹن چیرو میں اپنے امیدوار کو تبدیل کیا ہے اور تیسری فہرست میں شامل نیلم مدھو مدیراج کی جگہ کٹا سرینواس گوڈ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی کے اس فیصلے کی سرینواس گوڑ کے پیروکاروں نے سخت مخالفت کی تھی۔ سینئر لیڈر اور سابق ڈپٹی سی ایم دامودر راج نرسمہا نے بھی مدیراج کی امیدواری کے اعلان پر اعتراض کیا تھا۔

Published: undefined

مدیراج کے نام کے اعلان کے بعد سرینواس گوڑ کے حامیوں نے منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر اور تلنگانہ کانگریس کے سربراہ اے ریونت ریڈی کی رہائش گاہ پر احتجاج کیا۔ مدیراج نے گزشتہ ماہ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) سے اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب حکمراں پارٹی نے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا اور ایک بار پھر موجودہ ایم ایل اے جی مہیپال ریڈی کو میدان میں اتارا گیا۔

مدیراج نے 28 اکتوبر کو کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سرینواس گوڑ نے کانگریس کے ٹکٹ پر 2018 کا الیکشن لڑا تھا لیکن ہار گئے تھے۔

Published: undefined

حتمی فہرست جاری کئے جانے کے ساتھ ہی کانگریس نے 118 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ایک سیٹ (کوٹھا گوڈیم) سی پی آئی کے لیے چھوڑی گئی ہے۔ کانگریس اور سی پی آئی-ایم کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا، کیونکہ سی پی آئی-ایم نے ویرا اور میریالا گوڈا سیٹوں کی تقسیم پر اصرار کیا۔ کانگریس کے رویہ سے ناراض سی پی آئی ایم نے 24 سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ 119 رکنی اسمبلی کے لیے 30 نومبر کو پولنگ ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined