قومی خبریں

کانگریس کو ملا نیا صدر، سونیا گاندھی نے ملکارجن کھڑگے کو سونپی پارٹی کی کمان، کہا- زمین سے جڑے لیڈر ہیں کھڑگے

ملکارجن کھڑگے کے کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر سونیا گاندھی نے کہا ’’نئے صدر ایک تجربہ کار اور زمین سے جڑے رہنما ہیں۔ وہ ایک عام کارکن سے اپنی محنت اور لگن سے اس بلندی تک پہنچے ہیں‘‘

سونیا گاندھی / ویڈیو گریب
سونیا گاندھی / ویڈیو گریب 

نئی دہلی: کانگریس کے نو منتخب صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کے روز پارٹی کے سینئر لیڈروں بشمول سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی موجودگی میں عہدہ سنبھال لیا۔ ان کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے موقع پر کرناٹک کے تمام سینئر قائدین بشمول کارکنان پارٹی ہیڈکوارٹر میں موجود تھے۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے ملکارجن کو کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا "سب سے پہلے، میں اپنے نئے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ میں بہت خوش ہوں اور بہت راحت محسوس کر رہی ہوں۔ سب سے زیادہ اطمینان کی بات یہ ہے کہ آپ نے جس صدر کو اپنی صوابدید پر منتخب کیا ہے وہ ایک تجربہ کار اور ڈاون ٹو ارتھ لیڈر ہیں جنہوں نے ایک عام کارکن کی طرح کام کیا ہے اور جو اپنی محنت اور لگن سے اس بلندی تک پہنچے ہیں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا ’’مجھے یقین ہے کہ پوری پارٹی کو نئی تحریک ملے گی، ایک پیغام جائے گا اور ان کی قیادت میں کانگریس مضبوط تر ہوتی رہے گی۔ میں نے ابھی کہا کہ مجھے سکون ملا ہے، میں اس بات کو واضح کرنا چاہتی ہوں، مجھے اطمینان ہے کہ آپ نے اتنے سالوں سے مجھے جو محبت اور عزت دی ہے وہ میرے لیے فخر کی بات ہے۔ زندگی کی آخری سانس تک یہ احساس میرے ساتھ رہے گا لیکن یہ اعزاز بھی ایک بہت بڑی ذمہ داری تھی۔ میں نے اپنی قابلیت کے مطابق جتنا ہو سکا وہ کیا۔‘‘

Published: undefined

قبل ازیں انہوں نے آزادی پسند اور دلت رہنما جگ جیون رام کو سمتا استھل پر خراج عقیدت پیش کیا جس میں راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی، شانتی ون میں جواہر لال نہرو اور شکتی استھل پر اندرا گاندھی اور ویر بھومی پر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined