قومی خبریں

کانگریس نے نڈا اور دیگر بی جے پی لیڈروں کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک کانگریس نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کے خلاف پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر سٹی پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے

جے پی نڈا
جے پی نڈا 

بنگلورو: کرناٹک کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کے خلاف پارٹی لیڈر راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر سٹی پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ کانگریس نے چنڈی گڑھ بی جے پی کے صدر ارون سود کے خلاف راہل گاندھی کا ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کرنے پر بھی شکایت درج کرائی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانگریس ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

Published: undefined

کرناٹک کے وزیر پریانک کھڑگے اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے ترجمان رمیش بابو نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 505(2)، 553(اے)، 120(بی)، 34 کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالویہ نے 17 جون کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ راہل گاندھی ہندوستان سے باہر اپنے دوروں پر ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’ہم نے بی جے پی کے ذریعہ چلائی جارہی جھوٹ کی فیکٹری کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی اس سے بچ گئی ہے کیونکہ یہاں ان کی حکومت تھی۔ اس کے بعد حقائق کی جانچ کرنے والا یونٹ بند کر دیا گیا۔ اب حقائق کی جانچ کرنے والے یونٹ کو مضبوط کیا جائے گا۔ میں (پریانک کھڑگے) پہلے ہی وزیر اعلیٰ سے بات کر چکا ہوں۔ کھڑگے نے کہا کہ نڈا، مالویہ اور سود جیسے لوگوں کو ان کے اکاؤنٹ سے پھیلائے گئے ’جھوٹ‘ کو ثابت کرنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined