قومی خبریں

سون بھدر: متاثرین کے زخموں پر کانگریس کا مرہم، پرینکا کے اعلان پر 10-10 لاکھ کے چیک تقسیم

سون بھدر میں زمینی تنازعہ کے سلسلے میں ہوئی فائرنگ میں مارے گئے دس کسانوں کے اہل خانہ کو کانگریس نے سنیچر کے روز دس دس لاکھ روپے کے چیك سونپے جبکہ شدید زخمی نو لوگوں کو ایک ایک لاکھ روپے تقسیم گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سون بھدر: اترپردیش کے سون بھدر میں زمینی تنازعہ کے سلسلے میں ہوئی فائرنگ میں مارے گئے دس کسانوں کے اہل خانہ کے زخموں پر کانگریس نے سنیچر کے روز مرہم رکھا اور دس دس لاکھ روپے کے چیك سونپے جبکہ شدید زخمی نو لوگوں کو ایک ایک لاکھ روپے تقسیم گئے۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے سون بھدر کے گھوراول علاقے کے امبھا گاؤں میں 17 جولائی کو ہوئے زمینی تنازعہ میں ہلاک ہونے والے 10 لوگوں کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری باجی راوؤکھڑے اور دیگر رہنماؤں کو بھیج کر ہرمہلوک کے خاندان کو دس دس لاکھ اور شدید طور پر زخمی نولوگوں کو ایک ایک لاکھ کا چیک تقسیم کرایا ۔

Published: undefined

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے متاثرین کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا تھا

واضح رہے کہ امبھا گاؤں میں ہوئے زمینی تنازعہ میں دس لوگوں کے مارے جانے اور 30 کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد محترمہ گاندھی نے وارانسی کے ٹراما سینٹر میں داخل زخمیوں کا حال چال دریافت کیا اور سون بھدر کی طرف روانہ ہو گئی لیکن انتظامیہ انہیں مرزا پور کے نارائن پور میں ہی حراست میں لے کر چُنار لے جایا گیا جہاں انہوں نے کچھ متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں مدد کی یقین دہانی کرائی۔

Published: undefined

محترمہ گاندھی کا یہ قدم پورے ملک میں بحث کا موضوع بنا رہا اور عام طور پر یہی کہا گیا کہ اس معاملے میں کانگریس نے بازی مار لی۔ یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ پرینکا کے دورے کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو مذکورہ گاؤں کا دورہ کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

کھڑے نے چیک تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ ہر ایک شہری کے تئیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے دکھ میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ پرینکا گاندھی کے وعدے کو پورا کرنے کے لئے ہمیں یہاں بھیجا گیا ہے۔ کانگریس ہمیشہ غریبوں کے روشن مستقبل کے خواب اور برابری کے حق کے لئے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے ساتھ سابق ایم پی ڈاکٹر راجیش مشرا، سابق ممبر اسمبلی اجے رائے، بھگوتی پرساد چودھری سمیت دیگر لوگ بھی تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined