قومی خبریں

کانگریس کا اناؤ عصمت دری متاثرہ کو انصاف ملنے تک خاموش نہیں بیٹھنے کا فیصلہ

کانگریس خواتین ونگ کی قومی صدر الکا لامبا نے کہا کہ متاثرہ کھل کر سی بی آئی اور ہائی کورٹ کے دو ججوں پر سوال کھڑے کر رہی ہے۔ یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور اسے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

اترپردیش کے سرخیوں میں رہے اناؤ عصمت دری معاملے میں مجرم بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو دی گئی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی ہر حال میں متاثرہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک متاثرہ کو انصاف نہیں ملت جاتا، کانگریس خاموش نہیں بیٹھے گی۔

Published: undefined

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ ملک کا ہر شہری متاثرہ کے لیے انصاف چاہتا ہے۔ اگر ایسا لگتا ہے کہ یہ عمل ناانصافی کی طرف بڑھ رہا ہے تو میرا ماننا ہے کہ اس سے نہ صرف پورے ملک بلکہ پوری دنیا میں بہت برا پیغام جاتا ہے۔

کانگریس خواتین ونگ کی قومی صدر الکا لامبا نے اناؤ عصمت دری معاملے میں سی بی آئی کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں سی بی آئی کا رول دیکھتے ہیں تو یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہمیں جانچ ایجنسی پر بھروسہ کرنا چاہئے یا نہیں، کیونکہ کلدیپ سینگر کو ضمانت ملنا سی بی آئی کی طرف سے معاملے میں کمزوری سے لڑنا ایک وجہ ہے۔

Published: undefined

الکا لامبا نے کہا کہ متاثرہ کھل کر سی بی آئی اور ہائی کورٹ کے دو ججوں پر سوال کھڑے کررہی ہے۔ یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور اسے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کی اس لڑائی میں کانگریس متاثرہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

کانگریس کے ترجمان سریندر راجپوت نے کہا کہ خواہ کلدیپ سینگر ہو یاکوئی دیگر ملزم، کانگریس پارٹی متاثرہ کو انصاف دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ سریندر راجپوت کے مطابق لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ پارٹی متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے قانونی مدد اورحمایت دونوں فراہم کرے گی۔ جب تک متاثرہ کو انصاف نہیں مل جاتا، کانگریس خاموش نہیں بیٹھے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ حال ہی میں دہلی ہائی کورٹ نے 2017 کے اناؤ عصمت دری کیس میں مجرم سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو ضمانت دے دی ہے۔ ہائی کورٹ نے بی جے پی لیڈر سینگر کی عمر قید کی سزا پر بھی روک لگا دی۔ اس کے بعد کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے متاثرہ کی حمایت کرتے ہوئے کلدیپ سینگر کی ضمانت کی مخالفت شروع کی اور متاثرہ کو انصاف دلانے کا عزم ظاہر کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined