قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کل، انتخابی منشور پر لگے گی مہر

کانگریس صدر کی صدارت میں کانگریس سی ای سی کی بھی میٹنگ ہوگی جس میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پارٹی کے باقی امیدواروں کے ناموں کو آخری شکل دی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی و دیگر پارٹی لیڈران</p></div>

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی و دیگر پارٹی لیڈران

 

کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ منگل یعنی 19 مارچ کو ہونے والی ہے جس میں لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پارٹی کے انتخابی منشور پر آخری مہر لگے گی۔ سی ڈبلیو سی میٹنگ کے بعد پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی بھی میٹنگ ہوگی جس میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے سات مراحل کے لوک سبھا انتخاب کے لیے پارٹی کے بقیہ امیدواروں کے ناموں کو آخری شکل دی جائے گی۔

Published: undefined

پارٹی جنرل سکریٹری نے اس سلسلے مین اتوار کو ہی ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی پالیسی ساز یونٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں مسودہ انتخابی منشور کو اپنی منظوری دے گی جس میں پانچ ’نیائے‘ (انصاف) کے لیے پانچ پانچ ’گارنٹی‘ یعنی مجموعی طور پر 25 گارنٹیاں دی گئی ہیں۔

Published: undefined

جئے رام رمیش نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی پانچ نیائے- ’بھاگیداری نیائے‘، ’کسان نیائے‘، ’ناری نیائے‘، شرمک نیائے‘ اور ’یوا نیائے‘ کے ایشو پر انتخاب لڑے گی۔ ان میں مجموعی طور پر 25 گارنٹیاں ہوں گی جن کا اعلان کانگریس صدر کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی پہلے ہی کر چکے ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، سبھی کو انتظار کانگریس کی اس فہرست کا ہے جس میں لوک سبھا کے باقی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ابھی تک کانگریس نے امیدواروں کی دو فہرست جاری کی ہے جس میں مجموعی طور پر 82 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اتر پردیش اور بہار جیسی ریاستوں میں کسی بھی سیٹ کے لیے کانگریس نے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اتر پردیش میں کانگریس کا اتحاد سماجوادی پارٹی کے ساتھ ہے اور بہار میں آر جے ڈی و بایاں محاذ کے ساتھ مل کر کانگریس نے بی جے پی کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined