قومی خبریں

گنیش گودیال اتراکھنڈ کانگریس کے نئے صدر، ہریش راوت کیمپن کمیٹی کےچیئرمین

مہم کمیٹی کے چیئرمین ہریش راوت کے تعاون کے لئے پردیپ ٹمٹا کو وائس چیئرمین اور دنیش اگروال کو کنوینر بنایا گیا ہے۔

ہریش راوت کی فائل تصویر
ہریش راوت کی فائل تصویر 

کانگریس نے اتراکھنڈ کی ریاستی تنظیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سینئر رہنما گنیش گودیال کو پارٹی کا نیا ریاستی صدر اور سابق وزیر اعلی ہریش راوت کو انتخابی مہم کمیٹی کا سربراہ بنایا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی۔ وینوگوپال نے کل رات گئے جاری ایک بیان میں کہا کہ اب تک ریاستی کانگریس کے صدررہے پریتم سنگھ کو کانگریس کی لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کا نیا لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ عہدہ سینئر رہنما اندرا ہردیش کےانتقال کی وجہ سے خالی ہوا تھا اور اس عہدے کی ذمہ داری کسے سونپی جائے اس سلسلے میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

Published: undefined

پارٹی نےمسٹر گودیال کے تعاون کے لئے چار ورکنگ صدور بھی مقرر کیے ہیں ، جن میں پروفیسر جیت رام ، بھون کاپڑی ، رنجیت راوت اور تلک راج بہیڑا شامل ہے۔

Published: undefined

مہم کمیٹی کے چیئرمین ہریش راوت کے تعاون کے لئے پردیپ ٹمٹا کو وائس چیئرمین اور دنیش اگروال کو کنوینر بنایا گیا ہے۔سابق ریاستی صدر کشور اپادھیائے کو رابطہ کمیٹی کا چیئرمین اور سابق وزیرنوپربھات کو مینی فیسٹو کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

اتراکھنڈ کانگریس کے نومنتخب صدر گنیش گودیال کو بھی ریاستی کور کمیٹی کا صدر بنا یا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں کانگریس کے ریاستی انچارج دیویندر یادو ، سابق وزیر اعلی ہریش راوت ، سابق ریاستی صدر کشور اپادھیائے ، پردیپ ٹمٹا ، نو پربھات ، پریتم سنگھ ، راجندر بھنڈاری سمیت 16 ارکان شامل ہیں۔؎
سینئر رہنما دھریندر پرتاپ کو آؤٹ ریچ کمیٹی کی کمان سونپی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں سینئر لیڈر پردیپ جوشی ، موہن سنگھ راوت ، شانتی بھٹ سمیت 11 ممبران شامل ہیں۔ سینئر رہنما وجے سرسوت کو تربیتی کمیٹی کا چیئرمین اور راج پال سنگھ بشٹ کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

پارٹی نے آٹھ سینئر ترجمان بھی مقرر کیے ہیں ، جن میں پردیپ ٹمٹا ، دھریندر پرتاپ ، سوریاکانت دھسمانا ، آر پی رتوڑی ، منوج راوت ، متھورا دت شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined