قومی خبریں

ہوائی اڈوں کی نجکاری کا مقصد بڑی صنعتوں کو فائدہ پہنچانا ہے: کانگریس

کانگریس نے ہوائی ادوں کی نجکاری کی خبروں پر حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد بڑے صنعتوں کو فائدہ پہنچا نا ہے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

کانگریس نے نریندر مودی حکومت پر بڑی صنعتوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے مفادات کو نظرانداز کرکے منافع میں چل رہے ہوائی اڈوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔نجکاری کے اس فیصلہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پیچھے حکومت کا خالص مقصد اپنے قریبی صنعت کاروں کی مدد کرنا ہے ۔

Published: 29 Jul 2019, 8:00 AM IST

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے اخبارات میں شائع خبروں کے حوالے سے بتایا کہ حکومت 25 ہوائی اڈوں کی نجکاری کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ مودی حکومت کے فیصلے بڑے صنعت کاروں اور کمپنیوں کے حق میں ہوتے ہیں اور مسافروں کے مفادات سے سمجھوتہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہانگر ٹیلی فون لمٹیڈ اور بھارت سنچار لمٹیڈ کے معاملے میں ایسا ہی کیا ہے۔

Published: 29 Jul 2019, 8:00 AM IST

واضح رہے حکومت صرف ہوائی اڈوں کی نجکاری نہیں کرنے جا رہی ہے بلکہ حکومت کے کئی پبلک سیکٹر یونٹس نے جنہیں حکومت نقصان کی وجہ سے بند کرنے کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے ۔ ادھر ائیر انڈیا کی جو حالت ہے وہ بھی جلد نجی ہاتھوں میں جا سکتا ہے ۔

Published: 29 Jul 2019, 8:00 AM IST

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے 25 ہوائی اڈوں کے نجکاری کا فیصلہ کیا۔ کچھ مہینے پہلے حکومت نے پانچ ہوائی اڈے اڈانی گروپ کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان پر اگلے 50 برسوں تک حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔

Published: 29 Jul 2019, 8:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Jul 2019, 8:00 AM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع