قومی خبریں

مرکز نے جموں و کشمیر کو فٹبال اسٹیڈئم میں بدل دیا، صرف کپتان بدلے جا رہے ہیں: کانگریس

’’جموں و کشمیر کے ہر ایک شعبے کو تاریکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ دلی سے جو راست حکمرانی کی جا رہی ہے اس کا مقصد جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہر لحاظ سے کمزور کرنا ہے’‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو ایک فٹ بال سٹیڈیم میں تبدیل کیا ہے جہاں صرف کپتان بدلے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی براہ راست حکمرانی کا مقصد جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہر لحاظ سے کمزور کرنا ہے۔

Published: 21 Aug 2020, 8:40 AM IST

جی اے میر نے جمعرات کو یہاں سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 'جموں و کشمیر میں پچھلے ساڑھے بارہ ماہ سے ناگفتہ بہ حالات بنے ہوئے ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگ بالخصوص اہلیان کشمیر لاک ڈاؤن اور کریک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے ہیں'۔

Published: 21 Aug 2020, 8:40 AM IST

انہوں نے کہا: 'شعبہ تعلیم جو کسی بھی ملک کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، بالکل تہس نہس ہو گیا ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو اپنا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے'۔

Published: 21 Aug 2020, 8:40 AM IST

جی اے میر نے لیفٹیننٹ گورنر کی تبدیلی کا براہ راست تذکرہ نہ کرتے ہوئے کہا: 'جموں و کشمیر کو ایک فٹ بال سٹیڈیم بنایا گیا ہے۔ یہاں صرف کپتان بدلے جا رہے ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگ پریشان حال ہیں'۔

Published: 21 Aug 2020, 8:40 AM IST

ان کا مزید کہنا تھا: 'جموں و کشمیر کے ہر ایک شعبے کو تاریکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ دلی سے جو راست حکمرانی کی جا رہی ہے اس کا مقصد جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہر لحاظ سے کمزور کرنا ہے'۔

Published: 21 Aug 2020, 8:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Aug 2020, 8:40 AM IST