قومی خبریں

رمضان کے مبارک مہینے کی ’دلی مبارکباد‘، عبادت گھر میں رہ کر ہی کریں: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے رمضان کے مہینے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے فاصلے کا خیال کرتے ہوئے لاک ڈاؤں کے دوران گھر میں ہی نماز اور دیگر عبادات کریں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے رمضان کے مہینے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلے کا خیال کرتے ہوئے لاک ڈاؤں کے دوران گھر میں ہی نماز اور دیگر احکامات ادا کریں۔

Published: 24 Apr 2020, 6:00 PM IST

جمعہ کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ کورونا کی وبا کو دیکھتے ہوئے گھر میں ہی نماز ادا کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’رمضان المبارک کے مبارک مہینے پر ملک کے تمام مسلمان بہن بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ علی الصبح سے لے کر شام تک کے روزے اور روزمرہ کے کام کاج کے ساتھ ہی تلاوت قرآن، نماز اور تراویح وغیرہ کے اس مہینے زکوٰۃ کی کافی اہمیت ہے۔‘‘

Published: 24 Apr 2020, 6:00 PM IST

انہوں نے مزید لکھا، ’’اگرچہ نماز، افطار، تراویح وغیرہ ایک ساتھ مل جل کر کرنے کا عمل ہے لیکن کورونا بحران کا تقاضہ ہے کہ عبادتیں گھر میں رہ کر ہی ادا کی جائے اور لاک ڈاؤن کے اصول و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ آپ اور آپ کے پڑوسی دونوں ہی کرونا وبا سے محفوظ رہیں۔ وسیع تر عوامی مفاد میں مجھے یہی کہنا ہے۔‘‘

Published: 24 Apr 2020, 6:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Apr 2020, 6:00 PM IST