قومی خبریں

کالی کٹ طیارہ حادثہ: تین مریضوں کی حالت نازک

کوزی کوڈ کے کلکٹر شری رام سمباشیو نے بتایا کہ کم از کم 48زخمی مسافروں کو سنیچر اور اتوار دو دونوں میں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

تصویر بشکریہ نیشنل ہیرالڈ 
تصویر بشکریہ نیشنل ہیرالڈ  

کیرالہ کے کریپور میں کالی کٹ بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ہوئے طیارہ حادثہ میں زخمی مسافروں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ میں زخمی ہوئے 172مسافروں میں سے 166کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ چھ معمولی طورپر زخمی مسافر اسپتال میں داخل نہیں ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق 166زخمی مسافروں میں سے کم از کم 115مسافر وں کا ملپورم اور کوزی کوڈ کے مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے جبکہ باقی کو اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔

Published: undefined

کوزی کوڈ کے کلکٹر شری رام سمباشیو نے بتایا کہ کم از کم 48زخمی مسافروں کو سنیچر اور اتوار دو دونوں میں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی مسافروں کا کوزی کوڈ میڈیکل کالج اسپتال سمیت 13اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے اور ان میں سے تین کو انتہائی نگداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں مارے گئے 16مسافروں کا جسد خاکی ان کے کنبہ کوسونپ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ وندے بھارت مشن کے تحت دوبئی سے کالی کٹ بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر آیا ایئر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ گزشتہ جمعہ کو حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔ اس حادثہ میں پائلٹ اور اسسٹنٹ پائلیٹ سمیت 18لوگ مارے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز