قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ، دو مہینہ بعد ڈھائی ہزار سے زیادہ معاملے

دہلی حکومت کی وزارت صحت کے بدھ کو آئے اعدادوشما ر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2,509نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

راجدھانی دہلی میں کورونا آہستہ آہستہ ایک بار پھر خطرناک شکل اختیار کرنے لگا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو مہینہ کے وقفہ کے بعد وائرس کے ڈھائی ہزار سے زیادہ معاملات سامنے آنے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Published: undefined

دہلی حکومت کی وزارت صحت کے بدھ کو آئے اعدادوشما ر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2,509نئے معاملے سامنے آئے۔ یہ اعدادو شمار دو جولائی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس سے پہلے تین جولائی کو 2520معاملے سامنے آئے تھے۔

Published: undefined

راجدھانی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1,79,569پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19مریضوں کی موت ہوجانے سے ان کی تعداد 4,481ہوگئی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1,858کورونا مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں اور اب تک کل ملاکر 1,58,586لوگ کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

Published: undefined

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28ہزار سے زیادہ 23,835نمونوں کی جانچ ہوئی ہے۔ راجدھانی میں یومیہ دس لاکھ پر 86,132جانچ ہوئی ہے۔ کل ملاکر 16 لاکھ 36ہزار 518ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

Published: undefined

راجدھانی میں کورونا کے فعال معاملات 16ہزار کے پار 16502پر پہنچ گئے ہیں۔ کنٹینمنٹ زون کی تعداد 846سے بڑھ کر 894پر پہنچ گئی ہے۔ آج 1858مریض ٹھیک ہوئے۔نئے معاملات کی بہ نسبت تندرست ہونے والوں کی تعداد کم رہنے سے ریکوری شرح کل کے 88.51سے مزید کم ہوکر 88.31فیصد رہ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل