قومی خبریں

مہاراشٹر کے جلگاؤں میں پھر فرقہ وارانہ جھڑپ، 12 افراد گرفتار، مجسمہ کو نقصان پہنچانے کا الزام

جلگاؤں کے ایس پی نے کہا کہ دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور فی الحال صورتحال پرامن ہے اور علاقے میں کنٹرول میں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

ممبئی: مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں ہفتہ کی شب پولیس نے دو گروپوں کے درمیان تازہ جھڑپ کے بعد 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جلگاؤں کے ایس پی ایم راجکمار کے مطابق، "نامعلوم لوگوں کے ذریعہ ایک مجسمے کو توڑنے کے بعد جلگاؤں ضلع کے اٹروال گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔"

Published: undefined

پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ صورتحال اب قابو میں ہے اور تصادم کے سلسلے میں 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کیس میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل 30 مارچ کو مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں ایک مسجد کے باہر موسیقی بجانے پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے سلسلے میں 56 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

جلگاؤں کے ایس پی نے کہا کہ دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور فی الحال صورتحال پرامن ہے اور علاقے میں کنٹرول میں ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ معاملہ اس وقت بڑھ گیا جب گروپوں میں ایک مسجد کے باہر موسیقی بجانے پر اختلاف ہوا جس کی وجہ سے تصادم ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined