قومی خبریں

کامن ویلتھ کھیل: خواتین کرکٹ میں ہندوستان نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دی

ہندوستان نے پاکستان کو کامن ویلتھ گیمز کے خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ گروپ اے کے ایک میچ میں اتوار کو یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی

تصویر ٹوئٹر / @BCCIWomen
تصویر ٹوئٹر / @BCCIWomen 

برمنگھم: اسنیہ رانا اور رادھا یادو (دو دو وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں اور اسمرتی مندھانا کی شاندار 63 ناٹ آؤٹ اننگز کی مدد سے ہندوستان نے پاکستان کو کامن ویلتھ گیمز کے خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ گروپ اے کے ایک میچ میں اتوار کو یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

Published: 31 Jul 2022, 9:40 PM IST

ہندوستان نے پاکستان کو 18 اوور میں صرف 99 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد 11.4 اوور میں دو وکٹ پر 102 رن بنا کر ٹورنامنٹ میں دو میچوں میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ مندھانا نے آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 63 رن کی میچ جیتانے والی اننگز کھیلی۔ شیفالی ورما نے 16 اور ایس میگھنا نے 14 رن بنائے جب کہ جمائمہ روڈریگز دو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

Published: 31 Jul 2022, 9:40 PM IST

پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کامن ویلتھ گیمز کا آغاز ہندوستانی ٹیم کے لیے اچھا نہیں رہا۔ میچ پر حاوی ہونے کے باوجود آسٹریلیا نے آخری دس اوور میں اس سے پہلا میچ چھین لیا تھا۔ اسی لیے ہندوستان کو نہ صرف یہ میچ جیتنا تھا بلکہ اسے اچھے طریقے سے جیتنا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ ہندوستانی خواتین ٹیم اس کے لیے تیار ہو کر آئی تھی۔ پہلے ہندستانی گیندباز بالخصوص اسپنروں اور فیلڈروں نے پاکستانی بلے بازوں کو باندھے رکھا، جب کہ اس کے بعد بلے بازوں نے میچ کو جلد از جلد ختم کرنے کو یقینی بنایا۔ اسمرتی مندھانا آج معجزاتی دکھائی دے رہی تھیں۔

Published: 31 Jul 2022, 9:40 PM IST

انہوں نے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے اور شاندار اننگز کھیلی۔ اب ہندوستان کا مقابلہ 3 اگست کو بارباڈوس سے ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان کی شروعات اچھی رہی اور میچ 6 اوور اچھے رہے لیکن پھر ہندستانی گیند بازوں نے تہلکہ مچا دیا۔ آخری 8 گیندوں پر آدھی ٹیم پویلین بھیج دی گئی۔ ہندوستانی گیندبازوں نے آج شاندار گیندبازی کی۔ ندا ڈار کی عدم موجودگی کی وجہ سے آج پاکستان کی ٹیم اتنی مضبوط نظر نہیں آ رہی تھی۔

Published: 31 Jul 2022, 9:40 PM IST

پاکستان کی بلے باز مسلسل وکٹیں گنواتی رہیں اور جب بھی انہوں نے رن کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی تو وکٹیں گنوا کر اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ہندستان کی جانب سے اسنیہ رانا اور رادھا یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی چھ بلے باز ڈبل فیگر کو بھی نہ پہنچ سکیں۔ اوپنر منیبہ علی نے 32 اور عالیہ ریاض نے 18 رن بنائے۔

Published: 31 Jul 2022, 9:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Jul 2022, 9:40 PM IST