قومی خبریں

امتحانی نتائج کی پریشانی دور کرنے کے لیے بچوں کی جائے گی رہنمائی

چائلڈ رائٹس کمیشن کے فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور دوردرشن نیشنل اور نیو انڈیا جنکشن کے یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس 

امتحانات کے نتائج کے اعلان کے اس موسم میں طلبہ طالبات کو کامیابی اورناکامی کی فکر اور تناو سے آزاد رکھنے میں مدد کے لئے نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) انہیں پیر سے سوشل میڈیا اورفون پر مشاورت اوررہنمائی کا ایک پلیٹ فارم دستیاب کرانے جارہا ہے۔

Published: undefined

اس پہل کے تحت بچوں کو ماہرین کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بنانے کے لئے پیر کو 11 اپریل سے 31 مئی تک این سی پی سی آر کے فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور دوردرشن نیشنل اور نیو انڈیا جنکشن کے یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Published: undefined

این سی پی سی آر اس کے علاوہ سنویدنا (1800-121-2830) کووڈ سے متعلق تناو سے نمٹنے کے لئے تربیت یافتہ مشیروں کے ذریعہ چلائی جانے والی ایک ٹول فری ٹیلی کنسلٹیشن سروس چلاتاہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اب اس کنسلٹنگ سروس کی توسیع طلباء کے لئے امتحان اورنتائج سے متعلق سوالات، تناو اورتشویش سے نمٹنے کے مقصد سے کیا جائے گا۔

Published: undefined

ایک بیان میں یہ معلومات دیتے ہوئے، بچوں اور خواتین کی ترقی کی وزارت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے "پرکشا پہ چرچا" پروگرام سے تحریک لیتے ہوئے اور امتحانات کو ایک خوشگوار سرگرمی بنانے کی سمت میں اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے این سی پی سی آرنے یہ سروس شروع کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined