قومی خبریں

صارفین کو راحت! کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 51 روپے ہوا سستا، نئی شرحیں آج سے نافذ

راجدھانی دہلی میں ایک کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت کم ہو کر 1580 روپے ہو گئی ہے۔ حالانکہ گھریلو گیس سلنڈر یعنی 14 کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس</p></div>

ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس

 

آج یکم ستمبر کی صبح دہلی سے پٹنہ تک صارفین کو راحت دینے والی خبر آئی ہے اور کمرشیل ایل پی جی سلنڈر تقریباً 51.50 روپے تک سستا ہو گیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کی نئی شرح جاری کر دی ہے۔ نئی شرح کے مطابق 19 کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کٹوتی کی گئی ہے جبکہ گھریلو گیس سلنڈر یعنی 14 کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

تازہ کٹوتی کے بعد اب راجدھانی دہلی میں ایک کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت کم ہو کر 1580 روپے ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے اگست مہینے میں بھی اس کی قیمت گھٹی تھی۔ کولکاتا میں آج سے کمرشیل سلنڈر 1684 روپے میں ملیں گے، اگست میں یہ 1734 اور جولائی میں 1769 روپے میں مل رہا تھا جبکہ جون میں اس کی قیمت 1826 روپے تھی۔ یکم ستمبر یعنی آج سے یہ 50 روپے سستا ہو گیا۔

Published: undefined

ممبئی میں اب کمرشیل سلنڈر کی قیمت 1531.50 روپے ہے۔ اگست میں یہ 1582.50 روپے اور جولائی میں 1616 روپے کے تھے۔ جبکہ جون میں 1674.50 روپے میں فروخت ہو رہے تھے۔ مئی میں 1699 روپے میں ملتا تھا۔ آج سے یہاں 51 روپے فی سلنڈر کی کٹوتی کی گئی ہے۔

Published: undefined

چنئی کی بات کی جائے تو یہاں کمرشیل سلنڈر کی قیمت یکم ستمبر یعنی آج سے 1738 روپے ہو گئی ہے۔ اگست میں 1789 روپے اور جولائی میں اس کی قیمت 1823.50 روپے تھی جبکہ جون میں 1881 روپے۔ یہاں بھی 51 روپے کی راحت ملی ہے۔

Published: undefined

ہندوستان میں انڈین آئل کے ڈاٹا کی بنیاد پر 2025 میں ایل پی جی (لکویفائڈ پٹرولیم گیس) کی قیمتوں کی بات کریں تو گزشتہ ایک سال میں گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں کچھ اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن حال کے مہینوں میں قیمتیں مستحکم ہیں۔ موجودہ ایل پی جی پرائس ڈاٹا کے مطابق گھریلو 14.2 کلوگرام سلنڈر کی قیمت دہلی میں 853 روپے، ممبئی میں 852.50 روپے اور لکھنوں میں 890.50 روپے ہے۔ اگست کی طرح ستمبر میں بھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

وہیں کمرشیل ایل پی جی کی قیمتوں میں حال کے مہینوں میں کئی کٹوٹی دیکھنے کو ملی ہے۔ جولائی اور اگست میں فی سلنڈر 33 روپے سے 58 روپے کم ہوئے۔ واضح رہے کہ انڈین آئل اور دیگر سرکاری تیل کمپنیاں ہر مہینے نئی قیمتیں طے کرتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined